منگل، 2 اپریل، 2019

کئی دن کی خاموشی کے بعد ایل او سی پر حالات کشیدہ،انتہائی افسوسناک خبر آگئی (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

مظفرآباد(جی سی این رپورٹ) بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے تین جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے راولا کوٹ سیکٹر رکشکری پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس میں صوبیدار محمد ریاض، لانس حوالدار عزیز الله اور سپاہی شاہد منصب نے جام شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک جوان زخمی بھی ہوا جب کہ بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا گیا اور بھارت کی جانب ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق صوبیدار محمد ریاض کا تعلق جھنگ، لانس حوالدار عزیز کا تعلق نوشہرو فیروز اور سپاہی شاہد منصب ایبٹ آباد کا رہائشی تھا۔

The post کئی دن کی خاموشی کے بعد ایل او سی پر حالات کشیدہ،انتہائی افسوسناک خبر آگئی appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2I6C7EQ
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔