لاہور(جی سی این رپورٹ) موسم گرم ہونے سے بجلی کی بندش کا کھیل بھی شروع، بجلی کی قلت اڑھائی ہزار میگا واٹ تک ہونے سے کم از کم تین گھنٹے لوڈ مینجمنٹ ہونے لگی۔ذرائع کے مطابق بجلی کی طلب 16 ہزار میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے جبکہ بجلی کی پیداوار 13 ہزار 500 میگاواٹ ہے، دو ہزار پانچ سو میگا واٹ کے شارٹ فال سے لوڈ مینجمنٹ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کو 490 میگاواٹ بجلی کی قلت کا سامنا ہے، لیسکو کے مجموعی 1775 فیڈر پر بجلی کے تقسیم کار سسٹم میں لائن لاسز اور چوری کی بنیاد پر بجلی کی بندش کی جا رہی ہے۔جس کے باعث لیسکو کے دس فیصد لائن لاسز والے 1241 فیڈرز پر تین گھنٹے اور 30 فیصد تک لائن لاسز والے 430 فیڈرز پر 5 گھنٹے بجلی کی بندش کی جا رہی ہے تاہم 40 فیصد لاسز والے 74 فیڈرز بھی چھ گھنٹے کے لئے بند کئے جا رہے ہیں۔لیسکو کے 60 فیصد لاسز والے 20 فیڈرز پر سات گھنٹے کی بجلی بندش کی جا رہی ہے۔ حکام کے مطابق درجہ حرارت میں اضافے سے برف پگھل کر ڈیمز میں پانی کی آمد بڑھے گی تو بجلی کی پیداوار میں بھی بتدریج اضافہ ہوتا جائے گا۔
The post گرمی بڑھتے ہی بجلی کی بندش کا کھیل بھی شروع،جانتے ہیں شارٹ فال کتنا ہو گیا؟ appeared first on Global Current News.
from Global Current News http://bit.ly/2FTqUog
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔