راولپنڈی( جی سی این رپورٹ) تھانہ روات کے قریب جی ٹی روڈ پر ڈاکوئوں نے منی چینجر کی وین گن پوائنٹ پر لوٹ لی ، چھ ڈاکو 2کروڑ58 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، مزاحمت پرڈرائیور اور کیشیئر کو تشدد کر کے زخمی کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرنسی ایکسچینج منڈی بہائوالدین کا عملہ صبح راولپنڈی کی منی مارکیٹ سے رقم تبدیل کر انے آیا اور رات آٹھ بجے کیش وین میں واپس دو کروڑ 58 لاکھ روپے لیکر منڈی بہائولدین جا رہا تھا کہ تھانہ روات کے قریب کلیام موڑجی ٹی روڈ کےایک ہوٹل پر کھانا کھانے کے لئے رکا ، اس دوران ان کا تعاقب کرنے والی سفید کار میں سوار6 افراد نے کار سے اتر کر کیش وین کے دو سکیورٹی گارڈ جو ہو ٹل میں تھے کو قابو کر لیا ،ڈاکوئوں نے مزاحمت کرنےپر ڈرائیور اور کیشیئر کو پستول کےبٹ مار کر زخمی کر دیا اور چابیاں چھین کر وین سے کیش نکال کر فرار ہو گئے ،واضح رہے کہ جب گارڈ ز گاڑی سے اترے تو اپنا اسلحہ گاڑی میں ہی چھوڑ آئے، اطلاع ملنے پر ایس پی اور ڈی ایس پی صدر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ تفتیش کا آغاز کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے دو ٹیمیں بنا دی گئیں ۔
The post جی ٹی روڈ پر ڈاکوئوں کی دلیرانہ واردات، جانتے ہیں ڈاکو کتنی رقم لے گئے؟ appeared first on Global Current News.
from Global Current News http://bit.ly/2ZrHTHd
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔