پشاور(جی سی این رپورٹ)ماشو خیل میں 40 سے زائد بچوں کی حالت بگڑنے پر مشتعل افراد نے اسپتال میں توڑ پھوڑ کی اور بنیادی مرکز صحت کی عمارت کو آگ لگادی جب کہ ان کا الزام ہے کہ بچوں کی حالت پولیو ویکسین پلانے سے خراب ہوئی۔نجی ٹی وی کے مطابق پشاور کے علاقے ماشو خیل اسپتال میں علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا اور اسپتال میں توڑ پھوڑ کی، مشتعل افراد نے اسپتال کا مین گین توڑ دیا جب کہ بنیادی مرکز صحت کی عمارت کو آگ لگادی۔ترجمان حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا کہنا ہےکہ بچوں کی حالت تشویشناک نہیں ہے، بچوں کو قے اور سر چکرانے کی شکایت ہے۔دوسری جانب کوآرڈینیٹر ای پی آئی کامران آفریدی نے جیونیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ویکسین سے ری ایکشن ہو ہی نہیں سکتا، ویکسین زائد المعیاد بھی نہیں ہے، تمام بچوں کی حالت نارمل ہے۔کامران آفریدی نے کہا کہ ڈاکٹرز کے مطابق بھی پولیو ویکسین سے ری ایکشن نہیں ہوا، ماشوخیل میں بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے کچھ انکاری والدین بھی ہیں، بچوں کی حالت کسی اور وجہ سے خراب ہوئی ہوگی۔
The post پولیو ویکسین پلانے سے بچوں کی حالت غیر،مشتعل افراد نے جانتے ہیں ہسپتال کیساتھ کیا کیا؟ appeared first on Global Current News.
from Global Current News http://bit.ly/2ULhJAB
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔