بدھ، 17 اپریل، 2019

ن لیگ کو شہباز شریف کی واپسی کا انتظار،سیاست کیا رخ اختیار کریگی (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد (طارق عزیز) مسلم لیگ (ن) کے صدر، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے دورہ برطانیہ کے بعد (ن) لیگ کی سیاست کے رخ کا تعین ہو گا، حکومت مخالف تحریک، پارلیمنٹ میں حکومتی پالیسیوں کی مخالفت، (ن) لیگ کی تنظیم نو سمیت اہم فیصلے ان کی واپسی پر متوقع ہیں ، آئندہ لائحہ عمل کیلئے شہباز شریف کی وطن واپسی کا انتظار ہے، شہباز شریف ان دنوں لندن میں ہیں جہاں سیاسی مشاورت کا سلسلہ بھی جاری ہے، مشاہد حسین سید، شاہد خاقان ، اسحاق ڈار سے شہباز شریف کی ملاقاتیں ہوئی ہیں ،شہباز پارٹی قائد نوازشریف اور سینئر قیادت کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں نیب مقدمات اور سیاسی صورتحال کے بارے میں نوازشریف اور شہباز شریف میں مشاورت جاری ہے ، شہبازشریف کی واپسی پر متحدہ اپوزیشن کا غیر معمولی اجلاس ہو گا جس میں حکومت مخالف تحریک کا فیصلہ کیا جائے گا ، نوازشریف حکومت مخالف تحریک کیلئے مناسب وقت کے منتظر ہیں ،شہبازشریف کی واپسی پر سیاسی ماحول میں گرمی آئے گی ،زرداری اور شریف خاندان کیخلاف نئے مقدمات، انکوائری اور متوقع گرفتاری کے بعداس بات کا قوی امکان ہے کہ متحدہ اپوزیشن کے پلیٹ فارم سے کوئی تحریک شروع کی جائے گی ۔

The post ن لیگ کو شہباز شریف کی واپسی کا انتظار،سیاست کیا رخ اختیار کریگی appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2V3AL4l
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔