اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں الرجی کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے شہر بھر سے پولن پھیلانے والے درختوں کے مکمل خاتمہ کے لئے ایک جامع پلان تشکیل دیدیا ، اس ضمن میں ایم سی آئی نے ماحولیاتی تحفظ کے ادارہ (ای پی آئی) کو تقریبا 15 ہزار جنگلی شہتوت کے درخت ختم کرنے کی منظوری کے لئے تحریری مراسلہ ارسال کر دیا ، جس کے بعد اس منصوبے پر کام شروع ہوجائے گا ، ایم سی آئی کے شعبہ انوائرمنٹ کے ذرائع نے بتایا کہ وفاقی دارالحکومت کو پولن الرجی سے پاک کرنے کے لئے (سی ڈی اے) اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے کارروائی کا آغاز کیا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ ایم سی آئی کی ٹیمیں درختوں کی نقصان دہ اقسام کے تخمینہ کے لئے مختلف سیکٹروں بالخصوص ایچ سیکٹر کے دورے کر رہی ہیں ان کی جگہ کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت نئے درخت لگائے جائیں گے۔
The post پولن الرجی کے مریضوں کیلئے اچھی خبر appeared first on Global Current News.
from Global Current News http://bit.ly/2Uz6H0m
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔