پیر، 15 اپریل، 2019

میئر سکھر کی دعوت پر بلاول نے رکنے سے کیوں انکار کیا،دونوں کے درمیان دلچسپ مکالمہ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

سکھر (جی سی این رپورٹ)پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میئر سکھر ارسلان شیخ کی دعوت پر سکھر میں رکنے سے انکار کردیا۔میئر سکھرارسلان شیخ نے میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو کی جانب سے دعوت میں شرکت سے منع کرنے کی تصدیق کی۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو سے ائر پورٹ پر مختصر بات ہوئی، جس میں انہیں سکھر شہر میں رکنے کی دعوت دی۔ذرائع کے مطابق اس دوران پی پی چیئرمین بلاول بھٹو اور میئر سکھر ارسلان شیخ کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔پی پی چیئرمین نے میئر سکھر سے استفسار کیا کہ جھنڈا لگانے پر اتنا پیسا کیوں برباد کررہے ہو؟ کیا شہریوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کر دیا؟ذرائع کے مطابق ارسلان شیخ نے جواب دیا کہ سکھر کے شہریوں کو پینے کا صاف پانی مہیا نہیں کرسکا۔بلاول بھٹو نے اس پر کہا کہ پہلے سکھر کے شہریوں کو بنیادی سہولیات مہیا کریں،باقی کاموں کو چھوڑ دیں۔ذرائع کے مطابق میئر سکھر نے پی پی چیئرمین کو بتایا کہ پانی کا مسئلہ حل کرنے کےلئے 4 اعشاریہ 2 ارب روپے درکار ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ فی الحال تو حکومت سندھ کے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں،جس پر ارسلان شیخ خاموشی سے اپنی سیٹ پر بیٹھ گئے۔

The post میئر سکھر کی دعوت پر بلاول نے رکنے سے کیوں انکار کیا،دونوں کے درمیان دلچسپ مکالمہ appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2DeyHN3
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔