جمعرات، 30 مئی، 2019

پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے ملک کا نام ایک بار پھر بلند کردیا۔۔ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

راولپنڈی (جی سی این رپورٹ)گلگت بلتستان کے ضلع سکردو سے تعلق رکھنے والے مشہور کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی ماکالو کو سر کر لیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان پریس ریلیز کے مطابق ‘سکردو سے تعلق رکھنے والے محمد علی سدپارہ نے 8 ہزار 485 میٹر بلند چوٹی ماکالو کو 24 مئی کو سر کرلیا ہے جو دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی ہے’۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی مدد سے محمد علی سدپارہ نے اس چوٹی کو سرکر لیا ہے جس کے ساتھ ہی وہ واحد پاکستانی کوہ پیما بن گئے ہیں جس نے 8 ہزار میٹر سے اونچی سات چوٹیوں کو سر کرلیا ہے۔

اس سے قبل ہنزہ سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما مرزا علی بیگ نے 22 مئی کو ماؤنٹ ایورسٹ سر کرکے ساتویں چوٹی سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے تھے۔محمدعلی سدپارہ نے گزشتہ برس دیگر کوہ پیماؤں کے ہمراہ بغیر آکسیجن کے نیپال میں واقع 7 ہزار 161 میٹر اونچی چوٹی ماؤنٹ پاموری کو سر کرلیا تھا۔سکردو سے تعلق رکھنے علی سدپارہ نے سردی کے موسم میں دنیا کی خطرناک ترین چوٹی نانگاپربت کو سر کرنےکا بھی اعزاز حاصل کیا تھا، علی سدپارہ اس کے علاوہ انہوں براد پیک، سپیندیک پیک، جی ون، جی ٹو کو بھی سر کر چکے ہیں۔

The post پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے ملک کا نام ایک بار پھر بلند کردیا۔۔ appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2W30g2a
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔