جمعرات، 30 مئی، 2019

آسڑیلوی سینیٹر کو انڈہ مارنے والے نوجوان نے ایک بار پھر مسلمانوں کے دل جیت لئے (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

سڈنی (جی سی این رپورٹ)آسٹریلیا کے مسلمان مخالف سینیٹر فریسر ایننگ کو انڈا مارنے والے نوجوان وِل کونولی کا کہنا ہے کہ انہوں نے کرائسٹ چرچ حملے کے متاثرین کو 1 لاکھ ڈالر عطیہ دے دیا ہے۔رقم گو فنڈ می نامی ویب سائٹ سے جمع کی گئی تھی جسے چند لوگوں نے نوجوان کے سینیٹر کو انڈا مارنے کے بعد قانونی اخراجات کے لیے قائم کیا تھا۔ول کونولی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھا کہ ‘بالآخر 99 ہزار 922 ڈالر کی رقم کرائسٹ چرچ فاؤنڈیشن کو منتقل کردی گئی ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘جن افراد کو نہیں معلوم، 2 گو فنڈ می پیجز قائم کیے گئے تھے میری قانونی فیس اور مزید انڈے خریدنے کے لیے تاہم میں شکرگزار ہوں کہ مجھ پر کوئی قانونی فیس نہیں لگی’۔ایگ بوائے کا کہنا تھا کہ ‘میں نے فیصلہ کیا تھا کہ میں تمام رقم کرائسٹ چرچ متاثرین کی مدد کے لیے عطیہ کروں گا، اس پر میرا حق نہیں تھا جو میں رکھتا’۔انہوں نے متاثرین کے لیے کہا کہ ‘میں امید کرتا ہوں کہ اس سے آپ کو کچھ ریلیف مل سکے گا’۔غیر ملکی نیوز ویب سائٹ دی گارجین کی رپورٹ کے مطابق کرائسٹ چرچ فاؤنڈیشن نے اس بات کی تصدیق کی کہ انہیں ایگ بوائے سے عطیہ موصول ہوا ہے۔واضح رہے کہ دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے سینیٹر نے اس وقت میڈیا کی توجہ حاصل کی تھی جب مارچ میں نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں سفید فام دہشت گردی کے حملے میں 50 مسلمانوں کی شہادت پر انہوں نے مسلمانوں کو ہی اس کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔ان کے اس بیان کی بین الاقوامی سطح پر مذمت کی گئی تھی اور اس کے چند روز بعد ایک پریس کانفرنس کے دوران ایک نوجوان نے انہیں انڈہ دے مارا تھا جو بعد میں ’ایگ بوائے‘ کے نام سے مشہور ہوا۔ایک بیان میں سینیٹر فریسر ایننگ نے اسلامی ممالک سے آنے والے افراد کی امیگریشن پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا اور اسے ’حتمی حل‘ قرار دیا تھا، اس مخصوص لفظ کو نازی جرمنی میں یہودیوں کی منظم نسل کشی سے منسوب کیا جاتا ہے۔ان تنازعات کے بعد نہیں حال ہی میں ایک اور اقدام پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جس میں وہ عوام کے ٹیکسز کے پیسوں سے میلبورن میں انتہا پسند دائیں بازو سے تعلق رکھنے والی ریلی میں شرکت کے لیے گئت، اور ریلی میں نازی انداز میں سیلوٹ کرتے ہوئے بھی نظر آئے۔

The post آسڑیلوی سینیٹر کو انڈہ مارنے والے نوجوان نے ایک بار پھر مسلمانوں کے دل جیت لئے appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/30SYvsg
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔