اسلام آباد(جی سی این رپورٹ) سابق صدر آصف زرداری نے ایک بار پھر کہا ہےکہ نیب اور معیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتے جب کہ اس حکومت کی کوئی لائف نہیں ہے۔جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت کے سلسلے میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔احتساب عدالت نمبر2 کے جج ارشد ملک عمرے کی ادائیگی کے باعث رخصت پر ہیں جس کے باعث ڈیوٹی جج محمد بشیرنے ملزمان کی حاضری لگا کر سماعت 14 جون تک کے لیے ملتوی کردی۔احتساب عدالت کے باہر آصف زرداری نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ گرفتاری سے ڈرتے تونہیں؟ جس پر انہوں نے کہاکہ 13 سال میں نے پہلے ہی جیل کاٹی ہے۔ایک سوال کے جواب میں سابق صدر کا کہنا تھا کہ نیب اور معیشت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، اس حکومت کی کوئی لائف نہیں۔
The post آپ گرفتاری سے ڈرتے تو نہیں،صحافی کے سوال پر آصف زرداری نے کیا جواب دیا۔۔ appeared first on Global Current News.
from Global Current News http://bit.ly/2HLA8VJ
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔