جمعہ، 31 مئی، 2019

مودی نے وزیراعظم کا حلف اٹھا لیا،کتنے رکنی کابینہ،کن دو سینئر رہنمائوں نے وزارت لینے سے انکار کردیا (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

نئی دہلی(جی سی این رپورٹ)لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی بھرپور کامیابی کے بعد68سالہ نریندر مودی نے 57رکنی کابینہ کیساتھ بطور وزیر اعظم دوسری مدت کیلئے حلف اٹھالیا۔انہوں نے جمعرات کی شام راشٹرپتی بھون میں تقریباً8ہزار مہمانوں کی موجودگی میں صدر رام ناتھ کوند سے اپنے عہدے کا حلف لیا۔سونیا گاندھی،منموہن سنگھ، راہول گاندھی،ایل کے ایڈوانی اور دیگر سیاسی رہنمائوں،سفیروں اور بڑی تعداد میں بی جے پی کے کارکنوں نے تقریب میں شرکت کی،موریشیئس کے وزیر اعظم ،کرغیزستان اوربنگلہ دیش کے صدور بھی موجود تھے،حلف برداری کے بعد اپنے ٹویٹ میں مودی نے کابینہ ارکان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہم بھارت کی ترقی کیلئے ملکر کام کرینگے، 57رکنی کابینہ میں چھ خواتین بھی شامل ہیں۔حلف لینے والوں میں راجناتھ سنگھ،امت شاہ،نرملا سیتارمن،سمرتی ایرانی،نیٹن گڈکری، جے شنکر،روی شنکر پرساد،ہرسیمرت کور اور دیگر وزرا شامل تھے۔یاد رہے کہ وزیر خارجہ سشما سوراج اور وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے دوسری مدت کیلئے اپنے صحت کے مسائل کی وجہ سے ذمہ داریاں ادا کرنے سے معذرت کرلی، جس کے بعد دونوں نے حلف نہیں اٹھایا۔ادھر بی جے پی کے نتیش کمار اور اے آئی اے ڈی ایم کے نامی اتحادی جماعت سے وزارتوں کے معاملے پر اختلافات پیدا ہوگئے۔دونوں جماعتوں نے کوئی وزارت نہ لی۔

The post مودی نے وزیراعظم کا حلف اٹھا لیا،کتنے رکنی کابینہ،کن دو سینئر رہنمائوں نے وزارت لینے سے انکار کردیا appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2Qx9SRC
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔