> لندن(جی سی این رپورٹ)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)کے زیر اہتمام ورلڈکپ 2019میں پاکستان کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے اپنے سفر کا آغاز کرے گی ،عالمی کپ کے مقابلوں میں پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کا پلڑا بھاری ہے۔کرکٹ کی تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ورلڈکپ میں اب تک 10میچز کھیلے گئے ہیں جن میں ویسٹ انڈیز نے 7مقابلوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان ٹیم صرف 3میچ ہی جیت سکی ہے۔1975سے لے کر1983کے عالمی کپ کے مقابلوں میں پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہونا پڑاپاکستان نے 1987کے عالمی کپ میں عمران خان کی زیر قیادت پہلی مرتبہ ویسٹ انڈیز کو ورلڈکپ میں شکست دینے کا اعزاز حاصل کیا ۔1992کے ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دی تھی، جبکہ ورلڈ کپ 1999کے ایونٹ میں وسیم اکرم کی قیادت میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف فتح سمیٹی تھی۔2007کے ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز نے اپنے ہوم گراؤنڈ پر پاکستان کو زیرکردیا تھا۔اسی طرح 2011کے ورلڈکپ میں پاکستان نے کوارٹر فائنل میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 10 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی لیکن 2015 کے عالمی کپ میں پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے مقابلے میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
The post عالمی کپ،آج پاکستان کا کالی آندھی سے ٹکرائو، کس ٹیم کا پلڑا بھاری appeared first on Global Current News.
from Global Current News http://bit.ly/2Qx9WRm
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔