لاہور(جی سی این رپورٹ)سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے ملک میں بھرپور انداز میں ‘عدلیہ بچاؤ تحریک’ چلانے کا اعلان کر دیا۔کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کے لیے آنے والے پارٹی رہنماؤں کو نواز شریف نے واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ عدلیہ پر شب خون مارنے کی اجازت نہیں دیں گے اور جو اس عدلیہ بچاؤ تحریک میں شامل نہیں ہوا قوم اسے کبھی معاف نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ‘عمران خان کی اپنی کوئی عزت نہیں لیکن ملک کی بہت عزت ہے، وہ ایک ایک ڈالر کے لیے دنیا سے بھیک مانگ رہے ہیں اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے لیے منت ترلے کر رہے ہیں جبکہ مودی خود چل کر میرے پاس آئے تھے۔’ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے قومی غیرت کا جنازہ نکال دیا ہے لیکن اب بس ہو گئی ہے، اب کوئی اور نہیں صرف ووٹ کو عزت دو کا ہی بیانیہ چلے گا۔نواز شریف نے رہنماؤں سے کہا کہ وہ باہر جا کر ‘ووٹ کو عزت دو کا پہرہ دو’ کا نواز شریف کا پیغام گلی گلی جاکر پہنچائیں، جس طرح حکومت نے میڈیا کو یرغمال بنایا اور ججز کے خلاف ریفرنس لا رہی ہے اب خاموش نہیں بیٹھیں گے۔انہوں نے کہا کہ قید و بند کی صعوبتیں ان کا عزم متزلزل نہیں کر سکتیں، مجھے پتہ ہے میری سزا بڑھ جائے گی لیکن اس کی فکر نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں نے معیشت کا برا حال کر دیا ہے، ڈالر اوپر اور روپیہ نیچے جارہا ہے، اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان ہے، حکومت نے متوسط طبقے سمیت غریب شخص کو مہنگائی کی چکی میں پیس دیا ہے، ان غریبوں کی آواز بننا ہو گا ورنہ قوم ہمیں معاف نہیں کرے گی۔مسلم لیگ (ن) کے قائد کا کہنا تھا کہ اتنے پاک صاف کردار کے حامل ججز کی ٹارگٹ کلنگ ہو رہی ہے، ہم سب نے مل کر اس عدلیہ بچاؤ تحریک کو چلانا ہے جس کے لیے سیاسی جماعتیں، وکلا، سول سوسائٹی مل کر اپنا لائحہ عمل تیار کریں۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بتایا کہ ‘قائد کی ہدایت پر جمعہ کی صبح پارلیمانی قیادت عدلیہ پر حکومتی حملے کی جوابی حکمت عملی تیار کرے گی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا پیغام ہے کہ عدلیہ کی آزادی، تحفظ اور دفاع کے لیے ڈٹ جائیں جبکہ عدلیہ پر حکومتی حملے ناکام بنانے میں کسی کمزوری کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘پہلے بھی نواز شریف جان ہتھیلی پر رکھ کر عدلیہ کے تحفظ اور بحالی کے لیے میدان عمل میں نکلے تھے، ان کے حکم پر پارٹی، کارکنان اور قوم لبیک کہتے ہوئے پھر میدان عمل میں نکلیں گے۔’مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‘جعلی حکومت کا عدلیہ پر حملہ آمرانہ سوچ ہے، سوچی سمجھی سازش کے تحت پارلیمان سمیت تمام اداروں کو مفلوج کیا جا رہا ہے، جس حکومت اور وزیر اعظم کے جھوٹوں کا حجم اس قدر زیادہ ہو کہ 38 ترجمان کرائے کے بھرتی کر لیے اس نالائق اعظم کی وجہ سے ذلت کا سونامی آیا ہوا ہے۔
The post حکومت عدلیہ ٹکرائو،نواز شریف کا جیل سے کارکنوں کیلئے کیا پیغام آگیا۔۔ appeared first on Global Current News.
from Global Current News http://bit.ly/2JNmzHw
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔