کراچی (جی سی این رپورٹ)پاکستانی اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر اپنی فٹنیس اور جسمانی خدوخال کی وجہ سے انڈسٹری میں خاص شہرت رکھتی ہیں اور اب پہلی بار اداکارہ نے اپنی فٹنیس سے متعلق رازوں سے پردہ اٹھایا ہے۔عائشہ عمر نے حال ہی میں لاؤنچ کیے گئے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر ایک مختصر ویڈیو جاری کی، جس میں انہوں نے اپنی شخصیت پرکشش بنانے اور فٹنیس کو برقرار رکھنے کے رازوں سے پردہ اٹھایا۔ویڈیو میں اداکارہ فٹنیس ٹرینر نصرت ہدایت اللہ کے سوالوں کے جواب دیتی دکھائی دیتی ہیں۔اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ خود کو فٹ رکھنے کے لیے کوئی ڈائٹ نہیں کرتیں۔
عائشہ عمر کے مطابق لوگ سمجھتے ہیں کہ میں ڈائٹ کرتی ہیں لیکن درحقیقت میں ایسا کوئی کام نہیں کرتیں بلکہ مجھے جس وقت جو چیز کھانی ہوتی ہے کھا لیتی ہوں اور یہ کہ میں ڈائٹ پلان پر یقین نہیں رکھتیں۔ایک سوال کے جواب میں عائشہ عمر نے بتایا کہ وہ برائلر مرغی نہیں کھاتیں، انہیں دیسی مرغی چاہیے ہوتی ہے اور اگر انہیں دیسی مرغی نہ ملے تو وہ مٹن اور بیف کھاتی ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ وہ باقاعدہ طور پر جم نہیں جاتیں اور نہ ہی کوئی ایکسر سائیز کرتی ہیں بلکہ وہ کبھی کبھار چند ہفتوں تک جم نہیں جاتیں اور نہ ہی کوئی ایکسرسائیز کرتی ہیں۔عائشہ عمر کے مطابق وہ ناشتے میں کھجور کھانے سمیت فروٹ کھاتی ہیں جب کہ وہ ناریل کا پانی بھی پیتی ہیں۔اس سے زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ عائشہ عمر نے انکشاف کیا کہ وہ ہر 2 گھنٹے بعد کوئی نہ کوئی چیز کھاتی ہیں، علاوہ ازیں انہیں جب بھی بھوک محسوس ہوتی ہیں وہ غذا کھالیتی ہیں۔
The post عائشہ عمر نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا،ویڈیو رپورٹ دیکھیں appeared first on Global Current News.
from Global Current News http://bit.ly/2JN2i55
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔