جمعہ، 31 مئی، 2019

ٹرینٹ برج گرائونڈ پر پاکستان نے کتنے میچ کھیلے کتنے جیتے کتنے ہارے؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

ناٹنگھم (جی سی این رپورٹ)پاکستان آج ورلڈکپ 2019ء میں اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیزکے خلاف کھیلے گا۔دونوں ٹیمیں ناٹنگھم کے میدان ٹرینٹ برج میں مدمقابل ہوں گی۔قومی ٹیم کی ناٹنگھم کے میدان میں کارکردگی ملی جلی سی ہے۔آج کے میچ سے پہلے گرین شرٹس نے اس میدان میں 13 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیل رکھے ہیں، جن میں سے قومی ٹیم نے 7 مقابلوں میں کامیابی حاصل کی جب کہ 6 میں اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔حیرت انگیز طور پر ٹرینٹ برج کے اس میدان میں پاکستان ٹیم کا سب سے زیادہ اورسب سے کم اسکور میزبان انگلینڈ کےخلاف ہی ہے۔انگلینڈ کے خلاف اس میدان میں قومی ٹیم کا زیادہ سے زیادہ اسکور 340 رنزہے۔ جو 17مئی 2019 کوکھیلے گئے میچ میں بنایا گیا تھا، میچ میں پاکستان کی قیادت سرفراز احمد نے کی۔اس میچ میں قومی ٹیم کو شکست ہوئی تھی۔قومی ٹیم کا اس میدان میں سب سے کم اسکور 165 رنز ہے ،20 اگست 1992 کو کھیلے گئے اس میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سلیم ملک تھے اور اس میں بھی ٹیم کو ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

The post ٹرینٹ برج گرائونڈ پر پاکستان نے کتنے میچ کھیلے کتنے جیتے کتنے ہارے؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2JQ0ZlR
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔