جمعرات، 30 مئی، 2019

مہنگائی کا طوفان،یوفون کے صارفین کیلئے بھی بری خبر آگئی۔۔ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)یوفون کا سپرکارڈ صارفین میں کافی مقبول ہے مگر کمپنی نے اس کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔ہفتہ وار سے ایک ماہ کے مختلف کارڈز کی قیمت میں 30 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔یعنی اب ماہانہ سپرکارڈ کی قیمت 520 روپے سے بڑھ کر 550 روپے کردی گئی ہے۔پندرہ روزہ منی سپر کارڈ کی قیمت کو 300 روپے سے بڑھا کر 330 روپے کردیا گیا ہے۔ہفتہ وار انٹرنیٹ پیکج سپر منٹس کی قیمت بھی 30 روپے اضافے سے سو روپے سے بڑھ کر 130 روپے ہوگئی ہے۔تاہم کمپنی نے سپرکارڈ پلس کی قیمت کو برقرار رکھا ہے جو کہ 599 روپے ہے جبکہ اس کے ساتھ انٹرنیٹ ایم بی کو بڑھا کر 2 ہزار ایم بیز کردیا گیا ہے۔اسی طرح 2 دن کے سپر ریچارج آفر کی قیمت 50 روپے ہے۔خیال رہے کہ یہ کارڈ صارفین میں بہت مقبول ہیں اور انہیں کمپنی کی ایپ مائی یوفون سے بھی خریدا جاسکتا ہے یا کمپنی کی ویب سائٹ سے بھی سبسکرائب کیا جاسکتا ہے۔اس کمپنی کے سپرکارڈز کی مقبولیت کے بعد ہی دیگر موبائل آپریٹرز کمپنیوں نے بھی اسی طرح کے پیکجز اپنے سروس کے صارفین کے لیے بھی متعارف کرائے۔

The post مہنگائی کا طوفان،یوفون کے صارفین کیلئے بھی بری خبر آگئی۔۔ appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/30WKgTl
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔