Global Current News لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
Global Current News لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

پیر، 4 مارچ، 2019

ایئر چیف مجاہد انور خان کا فارورڈ آپریٹنگ بیسز کا دورہ،دبنگ اعلان سامنے آگیا،بھارت پر لرزہ طاری (فوکس نیوز )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)پاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ مشکل وقت ابھی ختم نہیں ہوا، دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا ہوگا۔ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کے فارورڈ آپریٹنگ بیسز کا دورہ اور ہوا بازوں، ائیر ڈیفنس، انجینئرنگ اور سیکیورٹی عملے سے ملاقاتیں کیں۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف نے حالیہ فضائی کامیابی پر عملے کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے اس نے پاک فضائیہ کو اپنی قوم کی امیدوں پر پورا اترنے کی صلاحیت دی، مادرِ وطن کی سالمیت کے فریضے کو احسن طریقے سے انجام دینے پر پوری قوم کو پاک فضائیہ پر فخر ہے۔یاد رہے کہ پاک فضائیہ نے گزشتہ ہفتے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا اور لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والے دو بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا تھا۔اس کارروائی کے دوران بھارتی طیارہ تباہ کرنے والے پاک فضائیہ کے بہادر پائلٹ حسن صدیقی کو جہاں سوشل میڈیا پر خراج تحسین پیش کیا گیا وہیں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ان کا نام لے کر تعریف کی گئی۔



from Global Current News https://ift.tt/2VuiUQA
via IFTTT

ونگ کمانڈر ابھی نندن کو عبرتاک انجام تک پہنچا دیا گیا (فوکس نیوز )

0 comments

لاہور (جی سی این رپورٹ)پاکستان سے رہا ہوکر بھارت پہنچنے والے بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھی نندن وردھمان کو اس کے انجام تک پہنچا دیا گیا ہے اور ملازمت سے برخاست کر دیا گیا ہے۔ زرائع کے مطابق بھارتی ائیر فورس نے ونگ کمانڈر ابھی نندن کو
نوکری سے برخاست کر دیا ہے۔ اور انھیں ریٹائرمنٹکے عوض تین کروڑ روپے کی پینشن دینے کی بھی پیشکش کی ہے۔ایک ہیرو کہلانے کے بعد ابھی نند ن کےلئے شاید یہی کچھ تھا۔ واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ نے یہ اقدا م ونگ کمانڈر ابھی نندن کی پاکستان میں آپریشن میں ناکامی اور طیارہ تباہ ہونے کے بعد پاک فوج کے ہاتھوں گرفتاری کی بین الاقومی رسوائی کی پاداش میںکیا ہے۔



from Global Current News https://ift.tt/2IP40D3
via IFTTT

اصل سرپرائز کیا تھا ؟؟؟؟ (فوکس نیوز )

0 comments

انڈیا کے دو جیٹ مار گرائے گئے اور پائلٹ بھی ہمارے پاس ھے۔ کیا آپ یہ سمجھ رہے ھیں جو انڈین ھائ کمان میں ماتم کی صورتحال بنی ھوئ ھے وہ 100% ان جیٹس اور پائیلٹ کی وجہ سے ھے ؟
نہیں جناب یہ صرف اس سرپرائز کا 100% حصہ ھے۔ تو پھر اصل سرپرائز کیا تھا؟
جنرل آصف صاحب کے الفاظ پہ تھوڑا غور کرتے ھیں۔
‘ہم نے مقبوضہ کشمیر میں 6 ھائ ویلیو ٹارگٹ انگیج کئے ‘
انگیج کرنے کا مطلب ھے وہ ٹارگٹس ہمارے جیٹس نے اپنے میزائلز پہ لاک کئے۔ جب کوئ بھی ٹارگٹ لاک ھو جاتا ھے تو اس کی تباھی یقینی ھوتی ھے۔ اگر تو ٹارگٹ موونگ ھے جیسے کوئ جیٹ یا پلین تو اس میں 1% چانس ھوتا ھے کہ بچ سکتا ھے مگر کسی انسٹالیشن کو میزائیل سسٹم پہ لاک کرنے کا مطلب اس کی 110% یقینی تباہی ھے۔
تو جناب پاکستانی جیٹس نے 66 مختلف آرمی انسٹالیشنز اور ھائ ویلیو ٹارگٹس لاک کیے ان کی مووی بھی موجود ھو گی۔ مگر ان کو تباہ کرنے کا آرڈر نہیں تھا کیونکہ پھر جنگ کی ذمہ داری ہم پہ آتی۔
اور ایل او سی کے اس پار ہمارے مسلم بھائ گزند اٹھاتے۔
اس لئے ان انسٹالیشنز کے آس پاس کھلی جگہ پہ میزائیل فائر کئے گئے۔ جو کہ ٹھیک وہیں لگے جہان مارے گئے تھے۔ اس کی بھی مووی موجود ھو گی کیونکہ یہ سٹینڈرد
پروٹوکال ھے کہ فائیٹر جیٹ کی ھر ایکٹوٹی ریکارڈ ھوتی ھے۔اور یہ 66 ھائ ویلیو ٹارگٹ ایچیو کرنے کے بعد پاکستانی شاھین بخیر عافیت واپس بھی پہنچ گئے۔
اب اس کا ایک اور بھی پہلو ھے وہ یہ کہ جب بھی میزالز کو ٹاگٹ پہ لاک کیا جاتا ھے تو اس کی اطلاع دشمن کے ڈیفنس سسٹم کو بھی ھو جاتی ھے مگر اس کے بعد چند سیکنڈ ھی ملتے ھیں اور ٹارگٹ ھٹ ھو جاتا ھے۔
اب یہ ساری کاروائ انڈین ڈیفینس سسٹم نے ریکارڈ کی مگر دانتوں میں انگلیاں دبا کے دیکھا ٹارگٹ لاک ھونے کے باوجود بھی ان کو بِخش دیا گیا۔
یہ ایک قسم کی وارننگ تھی کہ ھوش کرو ورنہ۔۔۔
یہ تھا وہ سرپرائز جو انڈیا کو دیا گیا اور اس کی وجہ سے ان کی زبان تالو سے چپکی ھے۔
پاکستان آرمڈ فورسز ضرب عضب اورراہ نجات کی آگ میں تپ کر کندن بن چکی ھیں۔ اور یہ سب انڈیا کے گمان سے بھی اوپر لیول کی ایچیومنٹ ھے۔
فخر کریں اپنی آرمڈ فورسز پر اور دعاوں میں یاد رکھیں۔
پاکستان آرمڈ فورسز زندہ باد پاکستان پائندہ باد۔



from Global Current News https://ift.tt/2TtlzN3
via IFTTT

پاکستان پر حملہ کرنے اور عوام کو گمراہ کرنے پر مودی سرکار پھنس گئی (فوکس نیوز )

0 comments

نئی دہلی (جی سی این رپورٹ)پاکستان پر حملے سے متعلق بھارتی عوام کو گمراہ کرنے اور جھوٹے دعوے کرنے پر مودی کو اپنے ہی ملک میں سخت سوالات کا سامنا ہے۔کرناٹک کے وزیر پریانک کھرجے نے پاکستان پر ائیر اسٹرائیک کے بھارتی دعوے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں فضائی حملوں نے عوام کے درمیان شکوک و شبہات پیدا کردیے ہیں۔آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو کا کہنا تھا کہ جو مودی کے خلاف بات کرتا ہے اس کے خلاف کیسز بنادیے جاتے ہیں۔اتر پردیش کی سابق وزیراعلیٰ مایا وتی اور دلی کی سابق وزیراعلیٰ و کانگریس رہنما شیلہ ڈکشٹ نے کہا کہ اس سب سےمودی نے سیاسی فوائد حاصل کرنے کی کوشش کی۔اس کے علاوہ اپوزیشن اور شہریوں نے بالاکوٹ میں کامیابی کے دعوؤں پر مودی سرکار سے ثبوت مانگے تو سابق اور موجودہ وزرا نے حالات و واقعات کو سازش قرار دینا شروع کردیا۔بھارتی وزیراعظم مودی نے کہا کہ بالاکوٹ حملے کا ثبوت مانگنے والے دشمن کو خوش کررہے ہیں، ایسے مطالبات فوج کا مورال ڈاؤن کرنے کے مترادف ہیں۔واضح رہےکہ پاکستان پر ائیراسٹرائیک کے بھارتی حکومت کے دعوے پر ان کے اپنے سیاسی رہنماؤں نے ہی سوالات اٹھادیے ہیں جس کے باعث مودی سرکار کو شدید تنقید کا سامنا ہے جب کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کی رہائی کو دنیا بھر میں امن کے لیے خوش آئند اقدام قرار دیتے ہوئے سراہا جارہا ہے۔



from Global Current News https://ift.tt/2C3kvWx
via IFTTT

ایک سےزائدشادیاں مصر کے مذہبی سکالر نے نیا تنازع کھڑا کردیا (فوکس نیوز )

0 comments

قاہرہ(جی سی این رپورٹ) مصر کے ایک مذہبی رہنما، اپنے بیان کے باعث تنازع کا شکار ہوگئے ہیں، جس میں انہوں نے ایک سے زائد شادیوں کو خواتین کے لیے ناانصافی قرار دیا تھا لیکن ساتھ ہی اس پر پابندی کا مطالبہ کرنے سے گریز کیا تھا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمِ اسلام کے قدیم تعلیمی ادارے جامعتہ الازہر کے امام شیخ احمد الطیب نے کہا تھا کہ ’جو کہتے ہیں کہ ایک سے زائد شادیاں ضرور کرنی چاہیے وہ بالکل غلط ہیں‘۔ان کا کہنا تھا کہ ایک شادی کرنا اصول ہے جبکہ متعدد شادیوں کی محدود رعایت دی گئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ اسلام میں اس کو محدود رکھا گیا ہے جس کے لیے مساوات کی ضرورت ہوتی ہے’ اور اگر انصاف سے کام نہ لیا جائے تو ایک سے زائد بیویاں رکھنا منع ہے‘۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ رواج اس لیے عام ہوا کہ ’قرآن اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کو صحیح طریقے سے سمجھا نہیں گیا‘ جس کی وجہ سے ’اکثر بچوں اور خواتین کے ساتھ نا انصافی ہوتی ہے‘۔اس کے ساتھ انہوں نے خواتین کے مسائل کو حل کرنے کے طریقہ کار پر نظرِ ثانی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ’خواتین نصف معاشرے کی نمائندگی کرتی ہیں، اگر ہم ان کا خیال نہیں کریں گے تو یہ ایسا ہی ہوگا جیسے ایک پاؤں سے چلنے کی کوشش کی جائے‘۔امامِ جامعہ الازہر کے یہ خیالات سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث چھڑ گئی جس میں کچھ افراد نے ان کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے ایک سے زائد شادیوں پر پابندی کی تجویز دی جبکہ سلفی خیالات سے متاثر افراد نے ایک سے زائد شادیوں کے لیے مردوں کی حوصلہ افزائی کی۔دوسری جانب مصر کی قومی کونسل برائے خواتین نے ان کے اس بیان کا خیر مقدم کیا۔کونسل کی چیئرمین مایا مورسی نے کہا کہ ’اسلام عورت کو عزت دیتا ہے، اور ان کے ساتھ منصفانہ برتاؤ کے علاوہ انہیں ایسے حقوق فراہم کیے گئے ہیں جو اس سے قبل خواتین کو حاصل نہیں تھے‘۔تاہم کچھ افراد نے اس بات سے اختلاف کرتے ہوئے ایک سے زائد شادیوں کو خواتین کے لیے اچھا قرار دیا، جامعہ اسکندریہ سے منسلک ایک عالم سمیع حمودہ نے اپنی فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ ’لڑکیوں کے غیر شادی شدہ ہونے کا مسئلہ بہت بڑھ چکا ہے جس کا بہترین سماجی حل ایک سے زائد شادیاں ہیں‘۔دوسری جانب جامعہ الازہر کی جانب سے بھی اس بیان کی وضاحت سامنے آئی جس میں ان کا کہنا تھا کہ شیخ احمد الطیب نے ایک سے زائد شادیوں پر پابندی کا نہیں کہا۔واضح رہے کہ دینِ اسلام میں مرد کو اس شرط کے ساتھ 4 شادیاں کرنے کی اجازت ہے کہ وہ تمام ازواج کے ساتھ مکمل برابری کا سلوک کرے۔تاہم متعدد مسلم اور عرب ممالک میں قانونی طور پر اجازت ہونے کے باوجود کثیر شادیوں کا رواج عام نہیں جبکہ تیونس، ترکی اور اسرائیل میں بسنے والے عرب مسلمانوں کے ایک سے زائد شادیاں کرنے پر پابندی ہے۔دوسری جانب مصر میں شوہر کے لیے لازم ہے کہ مزید شادیاں کرنے سے قبل اپنی موجودہ شادیوں کے بارے میں آگاہ کرے جبکہ پہلی زوجہ کو اگر دوسری شادی پر اعتراض ہو تو وہ ایک سال کے اندر خلع لے سکتی ہے۔گزشتہ برس مئی میں ایک رکنِ اسمبلی ابلا الحواری نے ایک سے زائد شادیوں کو محدود کرنے کے لیے ایک بل پیش کیا گیا تھا جس میں پہلی زوجہ کو بتائے بغیر دوسری شادی کرنے والے کو جیل بھیجنے کی تجویز دی گئی تھی۔



from Global Current News https://ift.tt/2UiM19B
via IFTTT

جنگ جنگ کی رٹ لگانے والے بھارت کی اصلیت سامنے آگئی،جانتے ہیں اس کے پاس کتنے دن کا اسلحہ ہے؟ (فوکس نیوز )

0 comments

واشنگٹن(جی سی این رپورٹ) امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں بھارتی عسکری صلاحیت کی قلعی کھول کر رکھ دی اور کہا ہے کہ جنگ کی صورت میں بھارت کے پاس اپنے فوجیوں کو فراہم کرنے کے لیے صرف 10 دن کا اسلحہ ہے۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں پاک فضائیہ کے مقابلے میں بھارتی فضائیہ کی پسپائی کو شکست سے تعبیر کیا اور کہا کہ بھارتی فوج کی اہلیت تشویشناک حد تک متاثر ہے۔اخبار سرکاری اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے لکھتا ہے کہ ‘اگر جنگ چھڑ جاتی ہے تو بھارت اپنے فوجیوں کو صرف 10 دن کا اسلحہ فراہم کرسکتا ہے’۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج کا 68 فیصد جنگی ساز و سامان اتنا قدیم ہے کہ اُسے باضابطہ طور پر ناقابل استعمال سمجھا جاتا ہے۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کی فضائی حدود میں دونوں فوجوں کے طیاروں کی Dogfight (طیاروں کا فضا میں لڑنا) بھارت کی عسکری صلاحیت اور بھارتی فوج کی کارکردگی کا امتحان تھا، جس میں پاکستان نے کامیابی سے بھارتی فضائیہ کے سوویت دور کا MiG21 طیارہ مار گرایا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی فوج کو لاحق چیلنجز کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں، گزشتہ 5 دہائی میں دونوں ممالک کے درمیان یہ پہلی فضائی جھڑپ تھی جو بھارتی فورسز کا امتحان تھا اور بھارت کو ایک ایسی فوج کے مقابلے میں پسپائی کا سامنا کرنا پڑا جو سائز میں آدھی اور جس کا دفاعی بجٹ بھارت کے مقابلے ایک چوتھائی ہے۔رپورٹ کے مطابق بھارت کے 45 بلین ڈالر ملٹری بجٹ میں سے صرف 14 بلین ڈالر جدید ہارڈوئیر خریدنے پر خرچ کیے جاتے ہیں جب کہ باقی بجٹ تنخواہوں سمیت اخراجات پر خرچ کیا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی پارلیمنٹری کمیٹی دفاع کے رکن گورو گوگوائی کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج جدید اسلحے کی فراہمی کے بغیر ہی اکیسویں صدی کے ملٹری آپریشنز کرنے پر مجبور ہے۔



from Global Current News https://ift.tt/2VDayGH
via IFTTT

جھوٹی گواہی دینے والے ہوشیار ہو جائیں،،چیف جسٹس کا بڑا حکم سامنے آگیا (فوکس نیوز )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)چیف جسٹس پاکستان نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیےکہ تمام گواہوں کو خبر ہوجائے اگر بیان کا کچھ حصہ جھوٹ ہوا تو سارا بیان مسترد ہوگا اور آج سے جھوٹی گواہی کاخاتمہ کررہے ہیں۔سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران پولیس اے ایس آئی خضر حیات عدالت میں پیش ہوا، عدالت نے خضرحیات کو ایک مقدمے میں جھوٹی گواہی دینے پر طلب کیا تھا۔چیف جسٹس پاکستان نے گواہ پر برہمی کا اظہار کیا اور مکالمہ کیا کہ آپ وحدت کالونی لاہور میں کام کررہے تھے، نارووال میں قتل کے مقدمے کی گواہی دے دی، حلف پر جھوٹا بیان دینا ہی غلط ہے، اگر انسانوں کا خوف نہیں تھا تو اللہ کا خوف کرنا چاہیے تھا۔جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیے کہ آپ نے اللہ کا نام لے کر کہہ دیا کہ جھوٹ بولوں تو اللہ کا قہر نازل ہو، شاید اللہ کا قہر نازل ہونے کا وقت آگیا ہے، پولیس ریکارڈ کے مطابق آپ چھٹی پر تھے، پولیس والے ہوکے آپ نے جھوٹ بولا، ہائیکورٹ نے بھی کہا کہ یہ جھوٹا ہے۔عدالت کے اظہارِ برہمی پر خضر حیات کے وکیل نے مؤقف اپنایاکہ عید کا دن تھا، جس پر چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ عید کے دن جھوٹ بولنے کی اجازت ہوتی ہے؟معزز چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ قانون کہتا ہے جھوٹی گواہی پر عمرقید ہوتی ہے، آج 4 مارچ 2019 سے سچ کا سفر شروع کررہے ہیں، تمام گواہوں کو خبر ہوجائے، بیان کا کچھ حصہ جھوٹ ہوا تو سارا بیان مسترد ہوگا، آج سے جھوٹی گواہی کاخاتمہ کررہے ہیں، اس جھوٹے گواہ سے آغاز کررہے ہیں۔جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا تھا کہ اسلام کے مطابق بھی گواہی کا کچھ حصہ جھوٹ ہو تو سارا بیان مسترد کیا جاتا ہے، 1964 میں لاہور ہائیکورٹ کے جج نے اس معاملے میں رعایت دی، رعایت کا مقصد یہ تھا کہ یہاں تو لوگ جھوٹ بولتے ہی ہیں، اگر انصاف مانگتے ہیں تو پھر سچ بولیں۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ جھوٹی گواہیوں نے نظام عدل کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے، باپ بھائی بن کر حلف پر جھوٹ بولتے ہیں۔بعد ازاں عدالت نے مقدمہ سیشن جج نارووال کو بھجواتے ہوئے جھوٹے گواہ خضر حیات کے خلاف دفعہ 1994 کے تحت کارروائی کا حکم دیا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 13 فروری کو کیس کی سماعت کرتے ہوئے خضرحیات کو طلب کیا تھا، عدالت نے جھوٹی گواہی کا نوٹس قتل کے ملزم محمد الیاس کی سزا کے خلاف اپیل پر لیا تھا، ملزم محمد الیاس کو عدم شواہد کی بنا پر بری کر دیا گیا تھا، محمد الیاس پر2007 میں ضلع نارووال کے علاقے میں آصف نامی شخص کو قتل کرنے کا الزام تھا، ٹرائل کورٹ نے محمد الیاس کو سزائے موت سنائی تھی۔



from Global Current News https://ift.tt/2EweeDb
via IFTTT

پاکستان سپر لیگ فور،اہم غیر ملکی کھلاڑی زخمی،پاکستان نہیں آئینگے (فوکس نیوز )

0 comments

دبئی(جی سی این رپورٹ)جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے لاہور قلندرز کے مایہ ناز کھلاڑی اے بی ڈویلیئرز انجری کے باعث پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن سے باہر ہوگئے۔لاہور قلندرز کے کھلاڑی اے بی ڈویلیئرز کمر میں درد کی وجہ سے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے اور وہ پاکستان آکر ایونٹ کے مزید میچز کا حصہ نہیں ہوں گے۔اے بی ڈویلیئرز کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ پاکستان میں میچز مس کرنے پر شدید مایوسی ہوئی ہے، مجھے ڈاکٹرز نے دو ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے، اگلے برس ضرور پاکستان آؤں گا۔ڈی ویلیئرز کا مزید کہنا تھا کہ میری تمام تر نیک خواہشات قلندرز کے ساتھ ہیں۔اس سے قبل لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ کو انجری کے باعث پی ایس ایل سے باہر ہونا پڑا تھا۔



from Global Current News https://ift.tt/2HfRJ8f
via IFTTT

مولانا مسعود اظہر زندہ یا فوت ہو گئے؟بھارتی میڈیا کے پراپیگنڈے کا جواب آگیا۔۔ (فوکس نیوز )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)بھارتی میڈیا کا ایک اور دعویٰ غلط نکلا، کالعدم جیش محمد کے امیر مولانا مسعود اظہر کے انتقال کی خبر جھوٹ نکلی۔ بھارتی میڈیا نے پاکستان میں کالعدم جماعت جیش محمد کے امیر مولانا مسعود اظہر کے انتقال کی خبریں چلادی ہیں جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کا انتقال 2 مارچ کو ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا نے مولانا مسعود اظہر کی موت کی وجہ ایئراسٹرائیک قرار دی جب کہ بعض میڈیا گروپس نے جگر کے کینسر کے باعث ان کے انتقال کی خبر نشر کی ہے۔ بھارتی میڈیا کی یہ خبر بھی جھوٹ کا پلندہ نکلی اور قریبی ذرائع نے مسعود اظہر کے اہل خانہ کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ زندہ ہیں۔اس حوالے سے شاہ محمود قریشی نے جیو نیوز کے پروگرام ‘نیا پاکستان’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسعوداظہر کے انتقال کی مجھےکوئی اطلاع نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں الیکشن کی وجہ سے پاکستان سےکشیدگی بھارت کی سیاسی ضرورت ہے، پلوامہ حملے کے حوالے سے بھارت سے ملنے والے ڈوزیئر کی جانچ کی جا رہی ہے پھر جواب دیں گے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ کشیدگی میں کمی کیلئے بات چیت ضروری ہے، کچھ تنظیموں پر بھارت کو اعتراض ہے، مقبوضہ کشمیر میں بعض قوانین پر پاکستان کو اعتراض ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ایوان میں مولانا مسعود اظہر سےمتعلق بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مسعود اظہر پاکستان میں ہیں اور بہت بیمار ہیں، گھر سے نہیں نکل سکتے، اگر بھارت مسعود اظہر سے متعلق شواہد دیتا ہے جو پاکستان کی عدالتوں کو قبول ہوں، تو ہم سے شیئر کرے، ہم عوام اور عدالت کو قائل کریں گے، ہمیں قانونی عمل کو مطمئن کرنا ہوتا ہے۔خیال رہے کہ بھارتی میڈیا مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں غاصب بھارتی فوجیوں پر حملے کے بعد سے ہی منظم انداز میں نریندر مودی کے جنگی جنون کو ہوا دے رہا ہے اور مسلسل من گھڑت خبریں نشر کررہا ہے۔



from Global Current News https://ift.tt/2EJbCmK
via IFTTT

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت ،ایک دن میں کتنے شہید کردیئے؟ (فوکس نیوز )

0 comments

سری نگر(جی سی این رپورٹ)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 3 کشمیری شہید ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ہندواڑہ کے علاقے بابا گنڈ میں غاصب بھارتی فوج کی جانب سے گزشتہ 60 گھنٹوں سے زائد وقت سے محاصرہ اور تلاشی کا سلسلہ جاری ہے۔ قابض بھارتی فوج نے ہندواڑہ میں محاصرے کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جب کہ کئی مکانات تباہ کردیئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہند واڑہ میں ساٹھ گھنٹے سے جاری محاصرے کے دوران حملوں میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کے 5 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔دوسری جانب مقبوضہ وادی میں جماعت اسلامی پر پابندی کے بعد کٹھ پتلی انتظامیہ کی جانب سے کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی کے 6 اضلاع میں چھاپوں کے دوران جماعت اسلامی کے 3 معروف رہنماؤں کو گرفتار اور ایک درجن کے قریب عمارتوں کو سیل کیا جاچکا ہے۔



from Global Current News https://ift.tt/2VzsrGo
via IFTTT

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اجلاس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کو منہ کی کھانی پڑی (فوکس نیوز )

0 comments

دبئی (جی سی این رپورٹ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو منہ کی کھانی پڑی۔آئی سی سی نے بی سی سی آئی کے دہشت گردی کرنے والے ممالک کو بین الاقوامی ایونٹس میں شرکت سے روکنے کے موقف کو مسترد کردیا۔دبئی میں آئی سی سی کا اجلاس ختم ہوگیا جس میں کرکٹ کی گورننگ باڈی نے بھارتی موقف کو مسترد کرتے ہوئے تمام ممبران کو سیکیورٹی کی بھرپور یقین دہانی کرادی۔چیئرمین ششانک منوہر کہتےہیں کہ یہ معاملہ آئی سی سی کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا،ہماری بنیادی ذمہ داری کرکٹ ہے،فی الحال ورلڈکپ میں شریک کسی ٹیم کو کوئی سیکورٹی خطرہ نہیں۔بھارت نے کرکٹ کی گورننگ باڈی کو پلوامہ واقعے کی صورتحال کے بعد خط لکھا تھا، جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ دہشت گردی میں ملوث ممالک کو آئی سی سی ایونٹس میں شرکت سے روکا جائے۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ اُس کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا اس لیے اس حوالے سے اجلاس میں بات ہی نہیں کی گئی۔آئی سی سی نے اس کے ساتھ ورلڈ کپ میں بھارت کی سیکیورٹی بڑھانے کی درخواست بھی مسترد کردی گئی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں شریک کسی ٹیم کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں۔آئی سی سی کے مطابق اُس کے اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے پاس ورلڈ کپ کی سیکورٹی کے لیے جامع پلان موجود ہے۔



from Global Current News https://ift.tt/2EIV1zb
via IFTTT

وزیراعظم عمران خان کو ایک اور اہم عالمی شخصیت کا ٹیلی فون،کیا پیشکش کر ڈالی؟ (فوکس نیوز )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)وزیراعظم عمران خان کو امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے فون کیا اور انہیں پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کے لیے ثالثی کی پیشکش کی۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ٹوئٹر بیان میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان اور امیر قطر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس کے دوران امیر قطر نے پاکستان کی طرف سے جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کیے گئے بھارتی پائلٹ کے اقدام کو سراہا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امیر قطر نے دونوں ممالک کے درمیان سرد ماحول میں کمی پر زور دیا جس کے لیے انہوں نے ثالثی کی بھی پیشکش کی۔یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بدستور برقرار ہے اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی جانب سے جنگی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے۔اس سے قبل بھارتی طیارے 25 اور 26 فروری کی درمیانی شب لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں داخل ہو کر ایمونیشن گرا کر فرار ہوئے جس کا بھرپور جواب دیتے ہوئے اگلے ہی روز پاک فضائیہ نے دو بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے اور ایک پائلٹ کو بھی گرفتار کیا جسے بعدازاں بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔



from Global Current News https://ift.tt/2Vyj1L9
via IFTTT

بھارتی جارحیت،قومی اسمبلی میں مشترکہ قرارداد کے پاس ہونے کے بعد اسد قیصر کا ایک اور بڑا قدم (فوکس نیوز )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دنیا کے 178 ممالک کے پارلیمان کو خط لکھ کر بھارتی جنگی جنون سے آگاہ کیا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دنیا بھر کے 178 پارلیمان کو حالیہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستانی پارلیمنٹ کی منظور کردہ مشترکہ قرارداد بھی ارسال کی ہے۔ اسپیکر نے مذکورہ خط 178 پارلیمنٹس کے اسپیکرز کو 26 اور27 فروری کو لکھا۔خط میں بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا گیا۔ اسپیکر اسد قیصر نے خط میں لکھا کہ عالمی امن کی خاطر پاکستان ضبط اور تحمل کا مظاہرہ کر رہا ہے لیکن بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے کیوں کہ پاکستان اپنے مادر وطن کے ایک ایک انچ کا دفاع کرے گا۔خط میں تحریر کیا گیا ہے کہ پاکستانی ماہر پائلٹس کے ہاتھوں بھارتی طیاروں کی تباہی بھارت کیلئے واضح پیغام ہے، بحثیت منتخب نمائندگان، آپ اپنے رائے دہندگان کے حقوق، امن اور سلامتی کے نگہبان ہیں۔اسد قیصر نے اپیل کی کہ کشمیر کے مظلوم عوام پر بھارتی مظالم کا نوٹس لیاجائے اور پارلیمان دنیا کو جنگ کی ہولناکیوں سے محفوظ بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔



from Global Current News https://ift.tt/2EMLNSV
via IFTTT

بھارتی میڈیا اندھا ہو گیا،ایسی خبر چلا دی آپ جان کر دنگ رہ جائینگے (فوکس نیوز )

0 comments

نئی دہلی (جی سی این رپورٹ)بھارتی میڈیا جنگی جنون میں اتنا اندھا ہوگیا ہے کہ اس نے حقیقی خبریں نشر کرنے کے بجائے خبریں گڑھنا شروع کردیا ہے۔بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا۔ اپنا جھوٹا دعوٰی سچ ثابت کرنے کیلئے ہندوستانی نیوز چینل نے پاک فضائیہ کے حاضر سروس پائلٹ کی ہلاکت کی جھوٹی خبر نشر کردی۔بھارتی میڈیا نے جھوٹی خبر چلائی کہ ایف 16 تباہ ہونے کے نتیجے میں پائلٹ شہزاز الدین ہلاک ہوا جبکہ اس خبر کے ساتھ پاک فضائیہ کے حاضر سروس گروپ کیپٹن آغا مہر کی پاک فضائیہ کے طیارے کے ساتھ لی گئی تصویریں چلائی جارہی تھیں۔تاہم گروپ کیپٹن آغا مہر نے پاکستان کے ایک سینئر صحافی وجاہت سعید خان سے رابطہ کر کے بھارتی میڈیا کے جھوٹ کا پول کھول دیا۔



from Global Current News https://ift.tt/2VyiuZy
via IFTTT

اتوار، 3 مارچ، 2019

کراچی میں میچوں کیلئے سکیورٹی ہائی الرٹ، کنٹرول کسے دیدیا گیا (فوکس نیوز )

0 comments

کراچی(جی سی این رپورٹ) پی ایس ایل فور کے میچز کی تاریخیں قریب آتے ہی حفاظتی انتظامات سخت کر دیئے گئے، نیشنل سٹیڈیم کراچی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور کنٹرول سندھ رینجرز کے حوالے کر دیا گیا ہے۔پی ایس ایل کی تیاریاں عروج پر ہیں، انتظامی امور کے بعد سیکورٹی اقدامات بھی فائنل کر لئے گئے۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی کی سکیورٹی سندھ رینجرز کے حوالے کر دی گئی ہے جس کے بعد نیم فوجی دستوں کی سٹیڈیم کے اندر اور باہر بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔پولیس اور حساس اداروں کے اہلکار بھی رینجرز کے ساتھ ڈیوٹی انجام دیں گے، رینجرز کمانڈوز کے دستے بھی نیشنل سٹیڈیم پہنچا دیئے گئے ہیں۔ سٹیڈیم میں سکیورٹی چیکنگ کے آلات اور کنٹرول روم کا معائنہ بھی کیا جائے گا جو میچز کے انعقاد کی ریہرسل کے دوران ماہرین کی زیر نگرانی فائنل کیا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق کراچی میں 8 میچزکھیلے جائیں گے جو 9 مارچ سے شروع ہوں گے۔واضح رہے کہ لاہور میں ہونے والے پی ایس ایل میچز بھی اب کراچی میں منعقد کئے جارہے ہیں، پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں کھلاڑیوں اور غیر ملکی مہمانوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔



from Global Current News https://ift.tt/2BXsXpZ
via IFTTT

ایک ٹکٹ میں دو مزے،کرکٹ شائقین کے کام کی خبر آگئی (فوکس نیوز )

0 comments

کراچی (جی سی این رپورٹ)لاہورکے میچزکراچی منتقل ہونے پرکراچی والوں کے لئے خوشخبری ، 10 مارچ کے ایک ٹکٹ پر شائقین 2 میچز دیکھ سکیں گے۔ذرائع کے مطابق 10 مارچ کو ایک میچ کراچی اور دوسرا لاہور میں شیڈول تھا۔ایک میچ کے بعد شائقین کو باہر بھیجنا ممکن نہیں تھا۔کورئیر ذرائع کے مطابق پی سی بی سےمشاورت کے بعد ٹکٹ کی فروخت کی جائےگی جبکہ لاہور میچز کے ٹکٹوں کی پیسے واپس کردیئے جائیں گے۔امکان ہے کہ شائقین لاہور قلندر اور ملتان سلطان کا میچ مفت دیکھیں۔



from Global Current News https://ift.tt/2SEt7Zd
via IFTTT

تمام میچ کراچی منتقل ہونے کے بعد پاکستان سپر لیگ کے نئے شیڈول کا اعلان کردیا گیا (فوکس نیوز )

0 comments

لاہور(جی سی این رپورٹ)پاکستان سپر لیگ 4 کا پاکستان کا مرحلہ اب 9 مارچ سے شروع ہوگا۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے لاہور کے 3میچز کراچی منتقلکردیے گئے ہیں۔ میچوں کی منتقلی کا فیصلہ لاہور میں کمرشل فلائٹس کے تاخیر سے آغاز کی وجہ سے کیا گیا ہے۔احسان مانی کے مطابق کم وقت میں لاجسٹکس کے چیلنجز ہوسکتے تھے لہذایہ میچز کراچی منتقل کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک مشکل فیصلہ تھا جو ہم نے تمام فرنچائزز اور دیگر سے مشاورت کے بعد کیا۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ تمام 8 میچز پاکستان میں ہی ہوں تاکہ پاکستانی عوام دیکھ سکیں، یہی ہمارا وژن ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ نئے پروگرام کے تحت اب پہلا میچ 9 مارچ کو لاہور اور اسلام آباد کے درمیان شام 7 بجے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔



from Global Current News https://ift.tt/2HcaPMH
via IFTTT

پاکستان سپر لیگ فور،تمام میچوں کی میزبانی ملنے پر وزیر اعلیٰ نے کس سے تعاون مانگ لیا (فوکس نیوز )

0 comments

کراچی(جی سی این رپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کرکٹ بورڈ سے ایک سے دو میچز مانگے تھے اور اب سارے مل گئے ہیں۔پی ایس ایل کے لاہور میں شیڈول تین میچز کی کراچی منتقلی کی پی سی بی کی پریس ریلیز سے قبل ہی وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں تمام میچز کے انعقاد کا اشارہ دے دیا تھا۔میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیراعلی مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے تمام میچز کراچی میں ہوں گے، میں نے 2 میچز مانگے تھے اب تو سارے مل گئے ہیں۔صحافی نے وزیراعلیٰ سے سوال کیا کہ ‘پی ایس ایل کے میچز کراچی میں شفٹ کئے جارہے ہیں سندھ حکومت کیا کررہی ہے’ جس پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اس میں کراچی کے ہر شخص سے تعاون چاہوں گا، اپنی طرف سے ہر ممکن تیاری کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ پی ایس ایل کے 8 میں سے تین میچز لاہور میں شیڈول تھے تاہم اب تمام 8 میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوں گے۔پی سی بی کے نئے پروگرام کے تحت اب پہلا میچ 9 مارچ کو لاہور اور اسلام آباد کے درمیان شام 7 بجے کھیلا جائے گا جب کہ 10 مارچ کو کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ شاہ 7 بجے ہوگا۔11 مارچ کو لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں دوپہر 2 بجے جب کہ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں اسی روز شام سات بجے مدمقابل ہوں گی۔13 مارچ کو کوالیفائر، 14 مارچ کو ایلیمینیٹر اور 15 مارچ کو دوسرا ایلیمینیٹر میچ کھیلا جائے گا اور ایونٹ کا فائنل 17 مارچ کو شام 7 بجے نیشنل اسٹیڈیم میں ہی ہوگا



from Global Current News https://ift.tt/2VAKLiq
via IFTTT

پاکستان سپر لیگ فور،کراچی کے وارے نیارے،شائقین کرکٹ کیلئے ایسی خبر آگئی کہ جھوم اٹھیں گے (فوکس نیوز )

0 comments

کراچی(جی سی این رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے لاہور میں کھیلے جانے والے تینوں میچز کراچی منتقل کردیے گئے ہیں۔پی سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پی سی ایل کے پاکستان میں کھیلے جانے والے تمام 8 میچز کا انعقاد کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔پی سی بی کے مطابق لاہور میں منعقدہ تین میچز کی منتقلی کا فیصلہ لاہور میں کمرشل فلائٹس کی تاخیر سے دستیابی کی وجہ سے کیا گیا ہے، کم وقت میں لاجسٹکس کے چیلنجز ہوسکتے تھے لہذا یہ میچز کراچی منتقل کیے گئے ہیں۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ یہ ایک مشکل فیصلہ تھا جو ہم نے تمام فرنچائزز اور دیگر سے مشاورت کے بعد کیا، ہم چاہتے ہیں کہ تمام 8 میچز پاکستان میں ہی ہوں تاکہ پاکستانی عوام دیکھ سکیں اور یہی ہمارا وژن ہے۔ پی ایس ایل کے میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے، کسی کھلاڑی نے پاکستان آنے سے انکار نہیں کیا‘پی سی بی کے نئے پروگرام کے تحت اب پہلا میچ 9 مارچ کو لاہور اور اسلام آباد کے درمیان شام 7 بجے کھیلا جائے گا جب کہ 10 مارچ کو کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ شاہ 7 بجے ہوگا۔11 مارچ کو لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں دوپہر 2 بجے جب کہ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں اسی روز شام سات بجے مدمقابل ہوں گی۔13 مارچ کو کوالیفائر، 14 مارچ کو ایلیمینیٹر اور 15 مارچ کو دوسرا ایلیمینیٹر میچ کھیلا جائے گا۔ایونٹ کا فائنل 17 مارچ کو شام 7 بجے نیشنل اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔پی سی بی کی پریس ریلیز کے مطابق لاہور میں شیڈول میچز کے ٹکٹس خریدنے والے شائقین کو ان کی رقم واپس کرید جائے گی۔اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران اشارہ دیا تھا کہ پی ایس ایل کے تمام میچز کراچی میں ہوں گے، میں نے 2 میچز مانگے تھے اب تو سارے مل گئے ہیں۔صحافی نے وزیراعلیٰ سے سوال کیا کہ ‘پی ایس ایل کے میچز کراچی میں شفٹ کئے جارہے ہیں سندھ حکومت کیا کررہی ہے’ جس پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس میں کراچی کے ہر شخص سے تعاون چاہوں گا، اپنی طرف سے ہر ممکن تیاری کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے فائنل سمیت 8 میچز پاکستان میں کھیلیں جائیں گے جن میں سے 3 لاہور اور فائنل سمیت 5 میچز کی میزبانی کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کو دی گئی تھی۔



from Global Current News https://ift.tt/2C1MrtD
via IFTTT

کنٹرول لائن کا محاذ گرم، بڑی خبر آگئی (فوکس نیوز )

0 comments

راولپنڈی(جی سی این رپورٹ) بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول ( ایل او سی) پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ آج بھی جاری ہے تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں میں فائرنگ کی شدت میں قدرے کمی آئی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے نیزہ پیر، جند روٹ اور باغ سر سیکٹر پر وقفے وقفے سے فائرنگ کی جارہی ہے جس کا پاک فوج کی طرف سے مؤثر جواب دیا جارہا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی یکم اور 2 مارچ کی درمیانی شب مختلف سیکٹروں پر فائرنگ کی اور گزشتہ 24 گھنٹے میں پاکستان کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی جارہی ہے جس کے دوران بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا۔ آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے حوالدار عبدالرب شہید کی نماز جنازہ ڈی جی خان میں ادا کردی گئی جن کی پوری فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کی گئی جب کہ نائیک خرم شہید کی نماز جنازہ آج شام ڈی جی خان مین ادا کردی جائے گی۔



from Global Current News https://ift.tt/2TbVK4R
via IFTTT