پیر، 4 مارچ، 2019

بھارتی جارحیت،قومی اسمبلی میں مشترکہ قرارداد کے پاس ہونے کے بعد اسد قیصر کا ایک اور بڑا قدم (فوکس نیوز )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دنیا کے 178 ممالک کے پارلیمان کو خط لکھ کر بھارتی جنگی جنون سے آگاہ کیا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دنیا بھر کے 178 پارلیمان کو حالیہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستانی پارلیمنٹ کی منظور کردہ مشترکہ قرارداد بھی ارسال کی ہے۔ اسپیکر نے مذکورہ خط 178 پارلیمنٹس کے اسپیکرز کو 26 اور27 فروری کو لکھا۔خط میں بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا گیا۔ اسپیکر اسد قیصر نے خط میں لکھا کہ عالمی امن کی خاطر پاکستان ضبط اور تحمل کا مظاہرہ کر رہا ہے لیکن بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے کیوں کہ پاکستان اپنے مادر وطن کے ایک ایک انچ کا دفاع کرے گا۔خط میں تحریر کیا گیا ہے کہ پاکستانی ماہر پائلٹس کے ہاتھوں بھارتی طیاروں کی تباہی بھارت کیلئے واضح پیغام ہے، بحثیت منتخب نمائندگان، آپ اپنے رائے دہندگان کے حقوق، امن اور سلامتی کے نگہبان ہیں۔اسد قیصر نے اپیل کی کہ کشمیر کے مظلوم عوام پر بھارتی مظالم کا نوٹس لیاجائے اور پارلیمان دنیا کو جنگ کی ہولناکیوں سے محفوظ بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔



from Global Current News https://ift.tt/2EMLNSV
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔