پیر، 4 مارچ، 2019

وزیراعظم عمران خان کو ایک اور اہم عالمی شخصیت کا ٹیلی فون،کیا پیشکش کر ڈالی؟ (فوکس نیوز )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)وزیراعظم عمران خان کو امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے فون کیا اور انہیں پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کے لیے ثالثی کی پیشکش کی۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ٹوئٹر بیان میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان اور امیر قطر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس کے دوران امیر قطر نے پاکستان کی طرف سے جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کیے گئے بھارتی پائلٹ کے اقدام کو سراہا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امیر قطر نے دونوں ممالک کے درمیان سرد ماحول میں کمی پر زور دیا جس کے لیے انہوں نے ثالثی کی بھی پیشکش کی۔یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بدستور برقرار ہے اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی جانب سے جنگی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے۔اس سے قبل بھارتی طیارے 25 اور 26 فروری کی درمیانی شب لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں داخل ہو کر ایمونیشن گرا کر فرار ہوئے جس کا بھرپور جواب دیتے ہوئے اگلے ہی روز پاک فضائیہ نے دو بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے اور ایک پائلٹ کو بھی گرفتار کیا جسے بعدازاں بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔



from Global Current News https://ift.tt/2Vyj1L9
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔