نئی دہلی (جی سی این رپورٹ)پاکستان پر حملے سے متعلق بھارتی عوام کو گمراہ کرنے اور جھوٹے دعوے کرنے پر مودی کو اپنے ہی ملک میں سخت سوالات کا سامنا ہے۔کرناٹک کے وزیر پریانک کھرجے نے پاکستان پر ائیر اسٹرائیک کے بھارتی دعوے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں فضائی حملوں نے عوام کے درمیان شکوک و شبہات پیدا کردیے ہیں۔آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو کا کہنا تھا کہ جو مودی کے خلاف بات کرتا ہے اس کے خلاف کیسز بنادیے جاتے ہیں۔اتر پردیش کی سابق وزیراعلیٰ مایا وتی اور دلی کی سابق وزیراعلیٰ و کانگریس رہنما شیلہ ڈکشٹ نے کہا کہ اس سب سےمودی نے سیاسی فوائد حاصل کرنے کی کوشش کی۔اس کے علاوہ اپوزیشن اور شہریوں نے بالاکوٹ میں کامیابی کے دعوؤں پر مودی سرکار سے ثبوت مانگے تو سابق اور موجودہ وزرا نے حالات و واقعات کو سازش قرار دینا شروع کردیا۔بھارتی وزیراعظم مودی نے کہا کہ بالاکوٹ حملے کا ثبوت مانگنے والے دشمن کو خوش کررہے ہیں، ایسے مطالبات فوج کا مورال ڈاؤن کرنے کے مترادف ہیں۔واضح رہےکہ پاکستان پر ائیراسٹرائیک کے بھارتی حکومت کے دعوے پر ان کے اپنے سیاسی رہنماؤں نے ہی سوالات اٹھادیے ہیں جس کے باعث مودی سرکار کو شدید تنقید کا سامنا ہے جب کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کی رہائی کو دنیا بھر میں امن کے لیے خوش آئند اقدام قرار دیتے ہوئے سراہا جارہا ہے۔
from Global Current News https://ift.tt/2C3kvWx
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔