سری نگر(جی سی این رپورٹ)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 3 کشمیری شہید ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ہندواڑہ کے علاقے بابا گنڈ میں غاصب بھارتی فوج کی جانب سے گزشتہ 60 گھنٹوں سے زائد وقت سے محاصرہ اور تلاشی کا سلسلہ جاری ہے۔ قابض بھارتی فوج نے ہندواڑہ میں محاصرے کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جب کہ کئی مکانات تباہ کردیئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہند واڑہ میں ساٹھ گھنٹے سے جاری محاصرے کے دوران حملوں میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کے 5 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔دوسری جانب مقبوضہ وادی میں جماعت اسلامی پر پابندی کے بعد کٹھ پتلی انتظامیہ کی جانب سے کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی کے 6 اضلاع میں چھاپوں کے دوران جماعت اسلامی کے 3 معروف رہنماؤں کو گرفتار اور ایک درجن کے قریب عمارتوں کو سیل کیا جاچکا ہے۔
from Global Current News https://ift.tt/2VzsrGo
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔