![](https://static01.nyt.com/images/2019/04/17/crosswords/17wordplay-eggs/merlin_118801457_89756ec8-72c4-4b90-b397-a2c2eab27e05-mediumThreeByTwo440.jpg)
By DEB AMLEN from NYT Crosswords & Games https://nyti.ms/2Gnnavh
.FOCUS WORLD NEWS MEDIA GROUP EUROPE copy right(int/sec 23,2012), BTR-2018/VR.274058.IT-
لاہور(جی سی این رپورٹ)تحریک انصاف کےدور حکومت میں تیسرا آئی جی پنجاب پولیس تبدیل کرنا پڑا،اس کی ضرورت کیوں پیش آئی اوراس کے پیچھے کیا وجوہات تھیں؟ روزنامہ دنیا کی تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے حمزہ شہبازشریف کی گرفتاری کے معاملے پر آئی جی پنجاب اور گجر پولیس افسروں کے مبینہ طورپرن لیگ کے ساتھ رابطوں ،حکومتی منصوبہ بندی ، خفیہ پلان اور معلومات سے لیگی رہنماؤں کوقبل ازوقت آگاہ کرنا اور نیب کے ساتھ تعاون نہ کرنا تبادلے کی بڑی وجہ بنی۔ تاہم جرائم کی شرح میں اضافہ ، ممبران اسمبلی کے شدید تحفظات ، پولیس اصلاحات کو جان بوجھ کر لٹکانا ،کرپشن ، بدانتظامی اور نااہل افسران کی اہم عہدوں پر تعیناتیاں بھی تبادلے کی وجوہات بتائی جارہی ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور گورنر پنجاب کے مابین اختلافات کے باعث گورنر پنجاب اپنے من پسندافسروں کو اہم عہدوں پر تعینات کرناچاہتے تھے ۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے احکامات پر عملدرآمد کے بجائے امجد جاوید سلیمی کسی اور کی پالیسی پر عمل پیرا تھے، یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ سانحہ ساہیوال میں حکومتی عہدیداروں خصوصاً وزیراعظم آفس کو غلط حقائق سے آگاہ کرنا اور اپنے گروپ کے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی رائے طاہر کو بچانے کیلئے من گھڑت رپورٹ دینے کا معاملہ بھی سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق امجد جاوید سلیمی کوآئی جی تعینات کرانے میں گورنر چودھری محمد سرورکا ہاتھ تھا جس کے بعد چودھری سرور کے کہنے پر متعدد ڈی ایس پیز کے تبادلے بھی کئے جاتے رہے اور کئی اہم عہدوں پر تعیناتیاں بھی انہیں کے کہنے پر ہوئیں ، لیکن یہ معاملہ یہاں تک نہیں رکا، گورنر پنجاب کی حد سے زیادہ مداخلت پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جانب سے بھی شدید اختلافات سامنے آئے لیکن مختلف اداروں کی رپورٹس بتاتی ہیں کہ اس حوالے سے وزیراعظم کو مکمل حقائق سے آگاہ کیاجاتا رہا ۔ ایک گروپ جس میں بتایا جاتا ہے کہ پولیس افسران شفیق گجر، بشیر احمد ناصر، فاروق مظہر ، زعیم اور عظیم ارشد گجر سمیت دیگر شامل تھے۔ عظیم ارشد گجر ، زعیم اورشفیق گجر کی لابی ہی ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب فضیل اصغر کو لیکر آئی تھی اور ان کی تعیناتی کے بعد معاملات مزید خراب ہونے لگے، یہاں تک کہ فضیل اصغر پر جہاں آئی جی پنجاب کے ساتھ ملکر حمزہ شہبازشریف کے معاملہ میں اپنے فرائض کے مبینہ طورپر غلط استعمال کرنے کا الزام ہے وہاں آئی جی پنجاب سمیت دیگر افسر بھی انکے دست راست تھے۔ ذرائع یہ بھی بتاتے ہیں کہ کچھ عرصہ قبل ڈی ایس پیز سے متعلق یہ بھی رپورٹس اعلیٰ حکومتی عہدیدار کو پہنچی تھی کہ کچھ تبادلوں سے تقریبا 14کروڑ روپے سے زائد اکٹھے کئے گئے ہیں جس پر آئی جی پنجاب نے معاملات کو دباتے ہوئے اپنے ہی گروپ کے کچھ افسروں کو سائیڈ لائن کر دیا اور کچھ کو پنجاب سے سرنڈر کرتے ہوئے وفاق میں واپس بھجوادیا ۔ یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ کچھ تبادلوں کے معاملات پر عظیم ارشد اور آئی جی پنجاب کے درمیان لڑائی بھی ہوئی تھی جس پر بشیر احمد گجر نے صلح کرائی تھی۔ آئی بی میں تعینات ایک اعلیٰ افسر کے بھی ان سے مکمل تعاون کا بتایاجاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق حمزہ شہبازشریف کی گرفتاری کے معاملہ میں سابق آئی جی پنجا ب امجد جاوید سلیمی،سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ فضیل اصغر ، انٹیلی جنس بیوروکے ایک افسر اور شفیق گجر سمیت 7افسر مسلم لیگ ن کے اہم عہدیداروں سے مسلسل رابطے میں تھے، ذرائع یہ بھی دعویٰ کرتے ہیں کہ بعض ایسے افسران جو کہ اہم عہدوں پر تعینات تھے وہ کئی اندرونی معاملات اور کہانیاں جو کہ حکومت میں چل رہی تھیں ان سے حمزہ شہبازشریف سمیت دیگر اہم عہدیداروں کو آگاہ کرتے تھے، جس سے متعلق اہم رپورٹ اعلی ٰحکومتی عہدیداروں کو بھی بھجوائی گئی ہے، اسی طرح ذرائع یہ بھی دعویٰ کرتے ہیں کہ امجد جاوید سلیمی سے متعلق 10اپریل کو ہی فیصلہ ہو چکا تھا جس کے بعد امجد جاوید سلیمی کی جانب سے گورنر پنجاب سے متعدد بار رابطہ کرنے کی کوشش بھی کی گئی لیکن چودھری سرور اس وقت امریکہ میں ہیں تو شاید ان سے رابطہ نہ ہو سکا۔اس حوالے سے بعض حکومتی وزراءنے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پربتایا ہے کہ عمران خان صاحب کو یہ نظر آرہا تھا کہ اس طرح کے حالات پیدا ہو رہے ہیں شاید پنجاب پی ٹی آئی کے ہاتھ سے نکل رہا ہے اور اب مزید تبادلے بھی متوقع ہیں۔ آئی جی پنجاب عارف نواز کی تبدیلی کے بعد پنجاب کے تمام بڑے ریجنز کے آر پی اوز، سی سی پی اوز، ڈی پی اوز ، ڈی آئی جیز ، ایس ایس پیز اور ایس پیز کو تبدیل کئے جانے کا امکان ہے، سی سی پی او لاہور بشیر احمد ناصر، ڈی آئی جی آپریشن لاہور وقاص نذیر ،چار آر پی اوز اور متعدد ایس پیز کو تبدیل کرنے سے متعلق فہرست تیار کر لی گئی ہے، سی سی پی او لاہور کے لئے ایڈیشنل آئی جی رینک کے تین افسران کے نام شارٹ لسٹ کئے گئے ہیں، اسی طرح ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو ممکنہ طورپر آر پی او سرگودھا یا آر پی او ڈی جی خان تعینات کیا جاسکتا ہے جبکہ خرم علی شاہ کا نام ڈی آئی جی آپریشنز کے لئے زیر غور ہے، ایسے ایس پیز جن سے متعلق ایم پی ایز اور ایم این ایز نے شکایات وزیراعلیٰ آفس میں درج کرارکھی ہیں یا ان سے متعلق مختلف اداروں کی جانب سے رپورٹس اعلی ٰحکام کو بھجوائی گئی ہیں کہ وہ حکومت کے وژ ن کے مطابق کام نہیں کر رہے ہیں اور ان کی ناقص حکمت عملی کے باعث جرائم کی شرح میں اضافہ ہوا ہے، ایسےا فسران کو یا تو پنجاب سے سرنڈر کر دیا جائے گا یا پھر انہیں پنجاب میں کھڈے لائن لگادیا جائے گا۔
The post آئی جی پنجاب کی تبدیلی کی اصل وجہ کیا بنی ؟ appeared first on Global Current News.
اسلام آباد (سید ظفر ہاشمی)آئی ایس پی آر نے سرکاری اور نجی ٹی وی چینلز پر بطور دفاعی تجزیہ نگار مدعو کیے جانے کیلئے مسلح افواج کے 26 ریٹائرڈ افسران کی فہرست پیمرا کو فراہم کر دی ،باوثوق ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں پیمرا کو لکھے گئےخط میں کہا گیا ہے کہ ان ریٹائرڈ افسران کو بطور دفاعی تجزیہ نگار ٹی وی پروگراموں میں مدعو کیے جانے پر متعلقہ ادارےکو کوئی اعتراض نہیں جبکہ یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ اگر ان کے علاوہ کوئی ریٹائرڈٖ افسر بطور دفاعی تجزیہ نگار میڈیا میں نمائندگی چاہتا ہے تو وہ این او سی کے لیے ادارے سے رجوع کر سکتا ہے ، ذرائع کا کہنا تھا کہ اس این او سی کی معیاد 31 دسمبر 2019 تک ہو گی جس کے بعد این او سی پر نظر ثانی کی جائے گی ۔ذرائع کے مطابق پیمرا کو بھجوائی گئی فہرست میں لیفٹیننٹ جنرل (ر)معین الدین حیدر ،لیفٹیننٹ جنرل(ر)امجد شعیب ، لیفٹیننٹ جنرل(ر)خالد مقبول ، لیفٹیننٹ جنرل(ر)نعیم خالد لودھی ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) آصف یاسین ملک ، لیفٹیننٹ جنرل (ر)رضا احمد ، لیفٹیننٹ جنرل (ر)اشرف سلیم ، میجر جنرل (ر)اعجاز اعوان ، میجر جنرل (ر)غلام مصطفی ، بریگیڈئر(ر)سعد رسول ، بریگیڈئر(ر)فاروق حمید ، بریگیڈئر(ر)غضنفر علی ،بریگیڈئر(ر)اسلم گھمن ،بریگیڈئر(ر)نادر میر ، بریگیڈئر(ر)اسداللہ ،بریگیڈئر(ر)آصف ہارون ، بریگیڈئر(ر)حارث نواز ،بریگیڈئر(ر)سعد نذیر ، بریگیڈئر(ر)سائمن شیرف ، ایڈمرل (ر)احمد تسنیم ، ایئر مارشل (ر)شاہد لطیف ، ایئر مارشل (ر)اکرام بھٹی،ایئر مارشل (ر)مسعود اختر ، ایئر مارشل(ر)ریاض الدین شیخ ، ایئروائس مارشل(ر)شہزاد چوہدری اورایئرکموڈور(ر)سجاد حیدر شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق خط میں واضح کیا گیا ہے کہ ان کے تبصرے اور آرا کو ذاتی سمجھا جائے جس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہو گا ۔
The post کتنے دفاعی تجزیہ کاروں کو آئی ایس پی آر نے ٹی وی چینلز پر تبصرے کیلئے این او سی جاری کردیا؟ appeared first on Global Current News.
پشاور(جی سی این رپورٹ)پشاور کے علاقے حیات آباد میں ایک مکان میں چھپے دہشت گردوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان گزشتہ رات سے جاری مقابلہ ختم ہوگیا اور پولیس اور پاک فوج کے جوانوں نے 5 دہشت گردوں کو مار گرایا جبکہ اس دوران ایک پولیس اہلکار بھی شہید ہوگیا۔ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق تقریباً 17 گھنٹے تک جاری رہنے والا یہ آپریشن مکمل کرلیا گیا اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے نعرہ تکبیر کی صدا بھی بلند کی جبکہ عوام نے بھی فورسز کے حق میں نعرے لگائے۔سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن مکمل کرنے کے بعد بم ڈسپوزل یونٹ کا گھر اور قریبی علاقے میں حفاظتی تدابیر کے طور پر سرچ آپریشن جاری ہے۔اس سے قبل کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے بھی جائے وقوع کا دورہ کیا اور حیات آباد کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ لیا۔لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے فورسز کے جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور ہدایت کی کہ آپریشن کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر نہیں ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران علاقہ مکینوں نے مکمل تعاون کیا ہے، مکینوں کی حفاظت کے لیے آپریشن میں مکمل احتیار برتی جارہی ہے اور ضرورت پڑنے پر اسپیشل سروسز کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔ادھر پولیس اور خیبرپختونخوا حکومت کے حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ فائرنگ کا سلسلہ رات تقریباً 8 بجے شروع ہوا تھا۔پولیس ذرائع نے ڈان نیوز ٹی وی کو بتایا تھا کہ 4 سے 5 مشتبہ دہشت گردوں کو مارا جاچکا جبکہ عمارت کی بالائی منزل پر 2 سے 3 مشتبہ دہشت گرد موجود تھے۔پولیس چیف قاضی جمیل الرحمٰن جو اس آپریشن کی سربراہی کررہے تھے، انہوں نے ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آپریشن میں ایک اہلکار شہید ہوا، اس کے ساتھ انہوں نے مکان میں 3 سے 4 دہشت گردوں کی موجودگی کا امکان بھی ظاہر کیا۔ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ آپریشن خفیہ اطلاع ملنے پر کیا گیا جس کے بعد پولیس نے گھر کو گھیرے میں لے لیا، انہوں نے وضاحت کی کہ اس گھر میں کسی کو یرغمال نہیں بنایا گیا۔ادھر علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں اور ریسکیو فورسز کی مدد سے انہیں قریبی مکانات سے نکالا گیا، تاہم اس آپریشن کے دوران علاقے میں 2 خواتین زخمی بھی ہوئیں، جنہیں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔علاوہ ازیں فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار قمر عالم کی نماز جنازہ پشاور میں ملک سعد شہید پولیس لائنز میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں خیبرپختوخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان، کور کمانڈر شاہین مظہر محمود، انسپکٹر جنرل خیبرپختونخوا پولیس محمد نعیم اور دیگر حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے حیات آباد کے علاقے میں مبینہ دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کا آغاز کیا۔قبل ازیں ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی نے ایک جاری بیان میں بتایا کہ پولیس کو ایک مکان میں ان دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی جو سینئر پولیس حکام اور حیات آباد میں پشاور ہائی کورٹ کے جج پر ہونے والے حملوں میں ملوث ہیں، جس کے بعد مکان میں چھاپہ مارا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ چھاپے کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی جس میں ایک پولیس اہلکار اپنی زندگی کی بازی ہار گیا۔صوبائی وزیر کے مطابق مذکورہ آپریشن میں خیبر پختونخوا پولیس کے علاوہ فوج کے کمانڈوز بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک فوجی جوان بھی زخمی ہوا اور اس آپریشن کے دوران پولیس نے راکٹ سے چلنے والے 4 گرینیڈ بھی مکان پر فائر کیے۔دوسری جانب شہید پولیس اہلکار کی شناخت اے ایس آئی قمر عالم کے نام سے ہوئی، جو انسدادِ دہشت گردی کا اسکواڈ کا حصہ تھا، شہید اہلکار کی لاش حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پہنچادی گئی۔یاد رہے کہ 2017 میں حیات آباد میں ہونے والے ایک خود کش حملے میں خیبرپختونخوا پولیس کے ڈپٹی چیف محمد اشرف نور شہید ہوگئے تھے۔رواں برس فروری میں پشاور ہائی کورٹ کے حاضر سروس جج محمد ایوب مروت کی کار پر نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔
The post آپریشن مکمل،کتنے دہشتگرد مارے گئے؟ appeared first on Global Current News.
ٹورنٹو(جی سی این رپورٹ)کینیڈا کے علاقے پینٹیکن میں فائرنگ کے تین مختلف واقعات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ پولیس نے حملہ آور کو حراست میں لے لیا۔کینیڈین پولیس کے ایک بیان کے مطابق تین مختلف مقامات پر فائرنگ کے واقعات پیش آئے اور تمام واقعات 5 کلو میٹر کے فاصلے پر پیش آئے۔خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق پینٹیکن میں فائرنگ کا واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجکر 30 منٹ پر پیش آیا، اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی لیکن پولیس کے پہنچنے سے قبل کچھ دوری پر ہی فائرنگ کا دوسرا واقعہ پیش آیا۔پولیس کے مطابق حملہ آور نے ایک، ایک گھنٹے کے وقفے سے فائرنگ کی تاہم فائرنگ کے تینوں واقعات ٹارگٹڈ کارروائی تھے۔پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کی تحقیقات کےدوران 60 سالہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جو تحقیقات مکمل ہونے تک حراست میں رہے گا تاہم حراست میں لیے گئے ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔مقامی پولیس افسر ٹیڈ دی جیگر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعات کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، فائرنگ کے واقعات کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے جب کہ ملزم کا مقصد بھی اب تک سامنے نہیں آسکا۔
The post فائرنگ کا واقعہ، 4افراد کی جان کیسے گئی،حملہ آور کون ہے؟ appeared first on Global Current News.
کوئٹہ (جی سی این رپورٹ)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں آر سی ڈی شاہراہ پر ایک مسافر وین اور ٹریلر کے درمیان تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جو مسافر وین میں سوار تھے۔متاثرہ افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جو کراچی سے کوئٹہ جا رہا تھا، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔زخمیوں اور لاشوں کو کوئٹہ کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
The post خوفناک حادثہ،افسوسناک خبر آگئی appeared first on Global Current News.
اسلام آباد(جی سی این رپورٹ) نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں فریال تالپور کو کل طلب کرلیا تاہم انہوں نے گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔قومی احتساب بیورو (نیب)راولپنڈی نے کل آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو دن گیارہ بجے جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں طلب کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ فریال تالپور نے نیب کی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گی۔دوسری جانب فریال تالپور نے نیب میں گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔فریال تالپور کی جانب سے دائر درخواست میں چیئرمین نیب کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ نیب نے کل طلب کیا ہے، خدشہ ہے گرفتاری نہ ہوجائے لہٰذا عبوری ضمانت دی جائے۔واضح رہے کہ فریال تالپور نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں 29 اپریل تک عبوری ضمانت کررکھی ہے۔
The post جعلی اکائونٹس کیس،فریال تالپور نے طلبی کے نوٹس پر بڑا قدم اٹھا لیا appeared first on Global Current News.
اسلام آباد(جی سی این رپورٹ) پیپلزپارٹی کے صدر آصف علی زرداری نے صدارتی نظام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان میں روز نئے تجربے ہوتے ہیں۔سابق صدر آصف زرداری جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت کے سلسلے میں اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے جہاں سے واپسی پر انہوں نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔ایک صحافی نے سوال کیا کہ ملک میں صدارتی نظام کی باتیں ہو رہی ہیں، اس پر آصف زرداری نے جواب دیا کہ اس طرح بھی ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں۔سابق صدر نے مزید کہا کہ یہ روز پاکستان میں نیا تجربہ کرنے کے موڈ میں ہیں، میں سمجھتا ہوں صورتحال دن بدن بدتر سے بدتر ہوتی جارہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم صدارتی نظام کے قائل نہیں، انہیں کوشش کرنے دو، ہم روکیں گے۔
The post ملک میں صدارتی نظام کی کوششوں پر سوال،آصف زرداری کا دبنگ جواب appeared first on Global Current News.
پیرس(جی سی این رپورٹ)فرانس کے 850 سال پرانے تاریخی نوٹر ڈیم گرجا گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں اس کا ایک مینار مکمل طور پر جلنے کے بعد زمین بوس ہو گیا جبکہ باقی عمارت کو شدید نقصان پہنچا اور تباہ ہوکر رہ گئی۔ نیوز ایجنسی کے مطابق عبادت کیلئے آنیوالے بے بسی سے دریائے سین کے کنارے واقع تاریخی نوٹر ڈیم گرجا گھرکو جلتا دیکھتے رہے، واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ترجمان کے مطابق ایسٹر منانے کیلئے فرانسیسی کیتھولک افراد کی جانب سے لگائی گئی آگ گرجا گھر میں آتشزدگی کا باعث بنی، آگ نے گرجا گھر کی چھت پر لکڑی کے کام کو بری طرح لپیٹ میں لے لیا، جس سے ہر چیز جل گئی۔ صدر میکخواں نے واقعہ کے بعد ٹی وی پر اہم پالیسی خطاب منسوخ کر دیا اور فوری موقع پر پہنچے۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اپنے ہم وطنوں کی طرح اپنے وجود کے ایک حصے کے جل جانے کا انہیں بھی دکھ ہے۔ وہ تمام کیتھولک افراد اور فرانسیسی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے اپنے پیغام میں نوٹر ڈیم گرجا گھر کو یورپی کلچر کی علامت قرار دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا۔صدر ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ نوٹر ڈیم گرجا گھر میں بڑے پیمانے پر آتشزدگی کا منظر ہولناک تھا، اڑتے ہوئے واٹر ٹینکر ہی اس آگ کو بجھا سکتے تھے۔ میئر فرانس نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ فائر سروسز کے اہلکار شعلوں پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ نوٹر ڈیم گرجا گھر کی تعمیر 12ویں صدی کے وسط میں مکمل ہوئی تھی، اس کی تعمیر کا کام 2صدیوں تک جاری رہا تھا۔18ویں صدی کے انقلاب فرانس کے دوران کیتھولک مخالف تشدد کے واقعات میں بلوائیوں نے اس گرجا گھر کوبھی نقصان پہنچایا،اس کی قیمتی اشیا لوٹ لیں، داخلی دروازوں کے بڑے مجسمے توڑ دیئے تھے۔
The post پیرس کے 850 سالہ تاریخی چرچ میں آگ کیسے لگی؟ appeared first on Global Current News.
اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)ملک بھر میں آندھی ، طوفان ،بارش سے تباہی آگئی جس کے نتیجے میں 25 افرادجاں بحق جبکہ179سے زائد زخمی ہو گئے،لاہور میں300 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے جس کی وجہ سے بجلی غا ئب رہی۔چھوٹے طیاروں کو لاہور ایئر پورٹ پر لینڈنگ سے روک دیا گیا،موٹرو ے پولیس نے طوفانی بارش کی وجہ سے شہریوں کو سفر نہ کرنے کی ہدایت کر دی، مٹی کے طوفان کے باعث اندرون سندھ چھتیں اڑ گئیں ،کیٹی بندر میں لانچ ڈو ب گئی ، کشتیوں کو حا دثات کے باعث ما ہی گیر لا پتہ ہو گئے ،جنو بی اور وسطی پنجاب میں فصلیں تباہ ہو گئیں ، بلوچستان کے ندی نالوں میں طغیانی آئی ، چترال میں لینڈ سلا ئیڈنگ ہو ئی۔ لاہور کے علاقے شادباغ میں عامر روڈ پر شادی کی تقریب کے دوران شادی ہال کی دیوار آندھی کے باعث گر گئی جس کے باعث 8 سالہ تانیہ جاں بحق اور40افراد زخمی ہوگئے جن میں 7 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ زخمیوں میں نجمہ،رسول بی بی، نازیہ، فضہ بی بی، سمیرا، فرزانہ،7 سالہ خرم، 5سالہ اظہر،10 سالہ شجاعت، صوفیہ،شفا بی بی ،فیاض بی بی،شجاعت ودیگر شامل ہیں۔دیوار گرنے سے لوگ ایک دوسرے سے ٹکرا کر بھی زخمی ہوئے۔ منصورہ کے علاقے میں گھر کی چھت گر نے سے 6افراد زخمی ہو گئے ۔ زخمی ہونے والوں میں 14 سالہ آصف ، 21سالہ فرحت، 16سالہ عزیز ، 25سالہ عاشق 30سالہ ریاض اور 16سالہ اسلم شامل ہیں ۔ کاہنہ میں چھت گرنے سے تین افراد زخمی ہو گئے جن میں 8سالہ مقدس ، 30سالہ رفیع اور 16سالہ سوہل شامل ہیں ۔ فیکٹری ایریا غازی روڈ میں گل نواز کے گھر کی چھت زور دار دھماکے سے گر گئی جس کے نتیجے میں 2 بہنیں عائشہ اور ثمرین ملبے تلے دب گئیں، ثمرین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔تمام زخمیوں کوہسپتال منتقل کر دیا گیا۔آندھی کےباعث درخت جڑوں سے اکھڑ کر نہر میں جاگرے۔دریں اثنا شہر میں آندھی سے بجلی کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا۔لیسکو کے 300 سےزائدفیڈرز ٹرپ کر گئے ۔ترجمان لیسکو کے مطابق ٹرپنگ کےباعث بجلی کی ترسیل میں عارضی تعطل پیش آیا۔علاوہ ازیں بارش اور آندھی کے باعث چھوٹے طیاروں کو علامہ اقبال ایئر پورٹ پر لینڈنگ سے روک دیا گیا ۔محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ 2 روزتک جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ڈی سی صالحہ سعید نے شہر میں آندھی اور بارش کے باعث شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی۔خانیوال میں مختلف علاقوں میں گھروں کی چھتیں گر گئیں جس کے باعث 4 افراد جاں بحق اور 13 افراد زخمی ہوگئے۔حاصل پور میں بارش سے فیکٹری کی دیوار گر گئی،ملبے تلے دب کر 3 مزدور جان کی بازی ہار گئے۔گوجرہ میں آ ندھی کے باعث دیوار جھگیو ں پر آ گری جس کے نتیجے میں ایک شخص جا ں بحق اورخواتین بچو ں سمیت 6 افراد شدید زخمی ہو گئے ،راولپنڈی،بہاولپورمیں دیواریں گرنے سے 6افراد جان سے گئے ۔چترال میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مکان پر پہاڑی تودہ گر گیا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے ۔ ریسکیو 1122 کے مطابق مرنے والوں میں وسیم خان ، تنویر خان اور 65 سالہ سکینہ شامل ہیں۔ملتان کے کئی علاقوں میں بارش کے باعث گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے 8 افراد بھی زخمی ہو گئے جنہیں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،شدید آندھی اور بارش کے باعث میپکو ریجن میں 115 فیڈرز ٹرپ کر گئے ۔پیرمحل میں مکان کی چھت گرنے سے گھر کا تمام سامان تباہ ہوگیا ، اہل خانہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے، طوفان بادوباراں کے باعث لوگ استغفار کرتے رہے،بچیانہ میں تیز آندھی کے باعث کھیتوں میں کٹائی کیلئے تیار کھڑی گندم کی فصل کو بھی شدید نقصان پہنچا ،فیسکو ریجن کے مختلف اضلاع میں شدید طوفان سے ریجن بھر کے 110 فیڈرز سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔فیصل آباد میں شام کے وقت 55 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز آندھی نے کئی درخت اکھاڑ دئیے جبکہ عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ کراچی پیپلز چورنگی کے قریب درخت گرنے سے نوجوان، کورنگی میں دیوار اور حاجی مرید گوٹھ میں چھت گرنے سے2 بچیاں چل بسیں۔نارتھ ناظم آباد میں عبداللہ کالج کے قریب بجلی کا تار چلتی گاڑی پر گرا جس سے فوری آگ بھڑک اٹھی اور کارمیں سوار ایک ہی خاندان کے 12 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ لیاری غریب شاہ روڈ پر مدرسے کی چھت گرنے سے 6 بچے زخمی ہوگئے۔ تیز طوفانی ہواؤں کے باعث مین شارع فیصل سمیت شہر کے مختلف مقامات پر نصب سائن بورڈز گاڑیوں پر گرنے سے کئی گاڑیاں تباہ ہوگئیں، مٹی کے طوفان و تیز ہواؤں کے باعث متعدد ٹریفک حادثات بھی پیش آئے جس کے نتیجے میں کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا کر الٹ گئیں۔ ادھر اتوار اور پیر کی درمیانی شب گاڑو کے قریب ڈبہ اور چھان کے مقام پرلنگر اندازکشتی ڈوب گئی،کشتی میں سوار 11ماہی گیر لاپتہ ہیں۔ دوسراحادثہ کورنگی کے قریب واقع سمندری علاقے میں پیش آیاجہاں طوفانی ہواؤں نے ایک چھوٹی کشتی کو الٹ دیا جس میں 4ماہی گیر سوار تھے،تین ماہی گیروں محمد صدیق، بابل اور محمد عالم کو بچا لیا گیا جبکہ نورالاسلام تاحال لاپتہ ہے۔چیئرمین ایف سی ایس عبدالبر نے مزید کہاکہ سمندر میں موجود 273چھوٹی بڑی کشتیوں کو واپس بلا لیا گیا ہے ۔ٹھٹھہ ، گردونواح اورساحلی پٹی پر شدیدآندھی سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا،کچے مکانات کی چھتیں اڑ گئیں ،کئی درخت اوربجلی کے کھمبے گر گئے ،جب کہ 2کشتیوں میں سوار21ماہی گیرلاپتہ ہوگئے جس کی اطلاع انتظامیہ کو کردی گئی ۔ بلوچستان کے علاقے وندر میں مٹی کے طوفان کے باعث حد نگاہ کم ہونے سے کراچی سے کوئٹہ جانے اورکوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر کوچیں آپس میں ٹکراگئیں جس کے نتیجے میں تین افرادجاں بحق اور15سے زائد زخمی ہوگئے ۔راجن پور میں کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں تیز بارش کے بعد برساتی نالوں میں طغیانی آ گئی۔ صادق آباد اور گردونواح میں بارش کے ساتھ ژالہ باری ہوئی جس کے بعد بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔پختونخوا کے ضلع ٹانک میں مختلف مقامات پر تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی ۔دیر بالا میں شرینگل موڑ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے بعد دیر کوہستان روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہو رمیں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ آئندہ 24سے 36 گھنٹوں تک جاری رہے گا۔ موسلا دھار بارش کی وجہ سے آج مکران، کوئٹہ، ژوب، ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیرمیں آج بھی بارش کا امکان ہے۔
The post ملک بھر میں آندھی طوفان نے تباہی مچا دی،جانتے ہیں کتنے جان سے گئے؟ appeared first on Global Current News.
نئی دہلی (جی سی این رپورٹ)بھارتی الیکشن کمیشن نے بھارتی جنتہ پارٹی (بی جے پی) کے اترپرادیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادیتیہ ناتھ کی جانب سے انتخابات کے دوران مسلمانوں کے خلاف بیان دینے پر تین روز کے لیے مہم چلانے پر پابندی عائد کردی۔الیکشن کمشن کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکمراں جماعت بی جے پی کے رکن یوگی ادیتیہ ناتھ کو مہم کے دوران ان کی تقاریر کے حوالے سے تنبیہ کی گئی تھی۔اپنے بیان میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اترپرادیش کے وزیراعلیٰ نے گزشتہ ہفتے اپنی تقریر میں مسلمان ووٹرز کو ‘گرین وائرس’ سے مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپوزیشن جماعتوں کے پیارے ہیں۔خیال رہے کہ قوم پرست جماعت بی جے پی رواں انتخابی مہم میں قومی پرستی کا پرچار بڑھ چڑھ کررہی ہے اور اپنے مخالفین کو دہشت گردوں کے لیے نرم گوشہ رکھنے والوں کے طور پر پیش کررہی ہے اور ساتھ ہی مسلمانوں کو بھی مطمئن کرنے کی کوشش کررہی ہے جو ایک ارب 30 کروڑ بھارتی آبادی کا 14 فیصد ہیں۔بی جے پی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پارٹی تمام برادریوں کے ساتھ ہے اور ‘پارٹی کا ماننا ہے کہ ترقی سب کے لیے اور ہم کسی قسم تقسیم پر یقین نہیں رکھتے ہیں’۔بھارتی الیکشن کمیشن نے دلت رہنما پر بھی پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی اور مسلمانوں سے مکمل طور پر اپوزیشن کو ووٹ دینے کے لیے کہا۔دلت رہنما میاواتی پر دو روز کی پابندی لگائی گئی ہے اور اب وہ دو روز تک انتخابی مہم نہیں چلاسکیں گی۔میاواتی کی بہوجن پارٹی (بی ایس پی) کے ترجمان کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔خیال رہے کہ بھارتی الیکشن کمیشن نے سماج وادی پارٹی کے رہنما اعظم خان پر پابندی عائد کردی تھی جو بی ایس پی کی اتحادی جماعت ہے اس کے علاوہ وزیر مانیکا گاندھی پر بھی کمیشن کے قواعد کی خلاف وزری کے جرم پر مہم چلانے پر پابندی عائد کی تھی۔اعظم خان اور مانیکا گاندھی پر مہم چلانے میں تین روز کی پابندی ہوگی۔بھارت میں عام انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز گزشتہ ہفتے ہوا تھا اور یہ سلسلہ 19 مئی تک جاری رہے گا۔لوک سبھا کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں 11 اپریل کو بھارت کی 20 ریاستوں اور وفاقی حکومت کے زیر انتظام حلقوں کی 91 نشستوں پر ووٹنگ ہوئی تھی۔دوسرے مرحلے میں 18 اپریل کو 13 ریاستوں اور وفاقی زیر انتظام کے حلقوں پر انتخابات ہوں گے اور 97 ارکان کا چناؤ ہوگا۔جن علاقوں میں ابھی انتخابات کے لیے ووٹنگ نہیں ہوئی وہاں انتخابی مہم بھی جاری ہے اور اسی سلسلے میں بھارتی سیاستدان ایک دوسرے کے خلاف قابل اعتراض بیانات بھی دے رہے ہیں۔
The post انتہاپسند وزیراعلیٰ ادیتیہ ناتھ یوگی کو مسلمانوں کیخلاف بولنا مہنگا پڑ گیا appeared first on Global Current News.
لاہور(جی سی این رپورٹ)ورلڈ کپ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کا فٹنس ٹیسٹ مکمل ہوگیا جہاں کپتان سرفرازاحمد اور محمد رضوان سمیت سنیئر کھلاڑیوں نے ٹیسٹ پاس کرلیا۔لاہور میں قومی سلیکشن کمیٹی، ہیڈکوچ مکی آرتھر اور میڈیکل پینل کی نگرانی میں کرکٹ ورلڈکپ اسکواڈ کے انتخاب کے لیے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق محمد رضوان کو سپر فٹ قرار دیا گیا جنہوں نے 20 پوائنٹس حاصل کیے اور شان مسعود دوسرے نمبر پر رہے۔کپتان سرفراز احمد، محمد حفیظ ، حسن علی، عابد علی اور دیگر کھلاڑیوں نے فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا۔ڈان نیوز کے مطابق تجربہ کار آل راونڈر عماد وسیم، یاسرشاہ اور نوجوان باولر محمد حسنین کو ٹیسٹ میں مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کے انتخاب کے لیے ایک دن میں مجموعی طور پر 22 کھلاڑیوں نے فٹنس ٹیسٹ دیے جس میں یو یو، دو کلو میٹر دوڑ اور کھلاڑیوں کی بلڈ اسکینگ بھی کی گئی۔کپتان سرفرازاحمد نے 17 اعشاریہ چار پوائنٹس کے ساتھ یو یو ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی اور عابد علی نے بھی فٹنس ٹیسٹ پاس کرلیا۔اسی طرح یویو ٹیسٹ پاس کرنے والے دیگر کھلاڑیوں میں سابق کپتان محمدحفیظ بھی شامل تھے۔خیال رہے کہ ورلڈکپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان 18 اپریل کو ہوگا تاہم تجربہ کار فاسٹ باولر وہاب ریاض کو ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔وہاب ریاض نے ایک انٹرویو میں ورلڈ کپ کے ممکنہ کھلاڑیوں میں نام نہ آنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ معلوم نہیں کن وجوہات پر مجھے نظر انداز کیا گیا۔وہاب ریاض نے اپنا آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ 2سال قبل چیمپیئنز ٹرافی میں کھیلا تھا جبکہ آخری ٹیسٹ میچ بھی گزشتہ سال اکتوبر میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلا تھا۔حال ہی میں ختم ہونے والے پاکستان کپ میں بھی فاسٹ باؤلر نے شاندار کھیل پیش کیا اور بیٹنگ کے لیے سازگار وکٹوں پر عماد بٹ کے ہمراہ 10وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب باؤلر رہے۔
The post قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ مکمل،کون سپر فٹ قرار پایا؟ appeared first on Global Current News.
اسلام آباد (جی سی این رپورٹ)تھا نہ کھنہ کے علاقہ میں ڈکیتی کی واردا ت میں پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا،پولیس اہلکار نے اپنے ایک ساتھی کے ساتھ شہری سے گن پوائنٹ پر گاڑی چھینی تھی، جس کانامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ کھنہ میں مقدمہ درج تھا ۔ پولیس نے گاڑی کی تلاش کرتے ہوئے ملزمان کا سراغ لگایا تو واردات میں ملوث ایک ملزم طارق وفاقی پولیس کا ملازم نکلا جو پولیس لائن میں تعینات تھا۔ پولیس نے طارق سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر کے گاڑی برآمد کر لی ۔ مزید تفتیش جاری ہے ۔
The post گن پوائنٹ پر گاڑی چھیننے کی واردات میں جانتے ہیں کون ملوث نکلا؟ appeared first on Global Current News.
بھارہ کہو،اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)بھارہ کہومیں 20سالہ اوباش نے محنت کش کی 2سالہ بچی(ص)کوزیادتی کانشانہ بناڈالا،پولیس نے ملزم کوگرفتارکرلیا،اہل علاقہ نے ملزم کوسرعام پھانسی دینے کامطالبہ کردیا،محلہ قائم دین کے رہائشی لیاقت علی نے میڈیاکوبتایا کہ اسکی دو سالہ بیٹی دن گیارہ بجے گھر سے باہر نکلی لیکن کافی دیرتک واپس گھر نہ آئی ،توبچی کی والدہ تلاش کرنے کیلئےپڑوس میں نئے کرایہ داروں کےگھر میں گئی جہاں سے بچی روتی ہو ئی گھر سے باہر نکلی اوراسکی حالت خراب تھی بچی کی والدہ کودیکھ کرملزم واش روم میں گھس گیا جس پربچی کی والدہ نے اپنے شوہر کو بلا لیا اور محلہ داربھی آگئے ،جنہوں نے پولیس کو اطلاع دی،جس پرپولیس نے برقت کارروائی کرکے ملزم محمد گل کو گرفتار کر لیا،پولیس نے بچی کے والدلیاقت علی کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق ملزم سوات کارہنے والاہے،ایس ایچ او تھانہ بھارہ کہو کا کہنا ہے کہ میڈیکل کروایا ہے رپورٹ کاانتظارہے۔
The post ایک اور شرمناک واقعہ appeared first on Global Current News.
فلوریڈا (جی سی این رپورٹ)آپ نے شیر، چیتے اور ریچھ کے ہاتھوں اپنے مالک کے قتل کی خبریں تو بہت سنی ہوں گی لیکن ایسا شاید ہی کبھی سنا ہو کہ ایک پرندے نے اپنے ہی مالک کو مار ڈالا۔جی ہاں یہ خبر ہے فلوریڈا کی جہاں ایک فارم ہاؤس میں پرندے نے مالک کو ہی قتل کر ڈالا۔کیسو وری کا شمار دنیا کے خطرناک ترین پرندوں میں ہوتا ہے اور چڑیا گھر کے ملازمین کو بھی اس پرندے سے احتیاط کرنے کی ہدایات ہوتی ہیں۔کیسوری دیکھنے میں شتر مرغ کی طرح لگتا ہے اور اس کا قد بھی تقریباً 4 سے 5 فٹ کے درمیان ہوتا ہے، یہ عموماً اپنے بچاؤ میں حملہ کرتا ہے اور حملے کے لیے اپنی ٹانگوں اور چونچ کا استعمال کرتا ہے۔چند روز قبل فلوریڈا میں کیسوری پرندے نے فارم ہاؤس کے مالک کو ہی جان سے مار ڈالا۔حکام کے مطابق فارم ہاؤس کے مالک نے کیسو وری کو دیگر پرندوں کے ساتھ پال کر بڑا کیا تھا۔فلوریڈا پولیس حکام کے مطابق مارون ہاجوس پر کیسووری نے فارم ہاؤس میں حملہ کیا جس سے اسے شدید نوعیت کی چوٹیں آئیں۔حکام کے مطابق ایمرجنسی ٹیم کو فوری طور پر طلب کیا گیا اور فارم ہاؤس کے مالک کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔
The post اس خوفناک پرندے کے بارے میں جانتےہیں؟ appeared first on Global Current News.
‘اوسلو(جی سی این رپورٹ)جب ہم یہاں آئے تو کشتی کا انجن بند کرتے ہوئے ہم نے سوچا کہ ہاں بس یہی وہ جگہ ہے ، ہمارے خوابوں کی تعبیر۔۔۔’، یہ کہنا ہے ناروے کے دور دراز کے جزیرے کے واحد رہائشی رور موئے کا۔رور موئے 20 سال قبل فیروئے نامی جزیرے پر آکر رہائش پذیر ہوئے تھے۔ فیروئے ناروے کے دور دراز کے جزیروں پر مشتمل علاقے سلاونڈ میں سے ایک جزیرہ ہے۔ناروے کے ان جزیروں پر آٹھویں صدی عیسوی کے زمانے میں جو لوگ آباد تھے انہیں تاریخ میں وائی کنگز کے نام سے جانا جاتا ہے، یہ لوگ ایسے مہم جو، جنگجو، تاجر اور قزاق تھے جنہوں نے آٹھویں صدی کے اواخر سے گیارہویں صدی کے اوائل تک یورپ کے وسیع علاقے پر یورش کی اور انہیں اپنی نو آبادی بنایا۔ان باشندوں نے اپنی مشہور لمبی کشتیوں سے مشرق میں قسطنطنیہ اور روس میں دریائے وولگا اور مغرب میں آئس لینڈ، گرین لینڈ اور نیوفاؤنڈلینڈ تک طویل سفر کیے۔رور موئے کے مطابق ان کے آنے سے قبل یہ ایک ویران جزیرہ تھا۔ یہاں وہ اپنے طالب علموں کےلیے گرمیوں کی چھٹیوں میں کیمپ لگایا کرتے تھے۔موئے کا کہنا ہے کہ جب وہ اس جزیرے پر آئے تو یہاں صرف ایک ٹوٹا پھوٹا گھر تھا۔ جس کی مرمت انھوں نے خود کی اور اب ان کے گھر کو ملا کر یہاں کُل سات عمارتیں ہیں۔اس جزیرے پر رہنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے رور کہتے ہیں کہ وہ آٹھویں صدی اور اس کے بعد یہاں مقیم وائی کنگز کی قدیم روایات کو محفوظ کرکے اگلی نسل تک پہنچانا چاہتے ہیں۔یہاں موئے لوگوں کو اسکوائر سیلنگ کرنا سکھاتے ہیں۔ یہ قدیم زمانے کی کشتی رانی ہے۔ اکیلا رہنے کی وجہ سے موئے کو تمام کام خود کرنے پڑتے ہیں۔ایک بوٹ شٹل یہاں دن میں دو بار آتی ہے جس کے ذریعے ضروری اشیاء ، ڈاک ، سیاح اور آس پڑوس کے جزیروں پر رہنے والے لوگ موئے تک پہنچتے ہیں۔ موئے کا کہنا ہے کہ وہ اکیلے ضرور ہیں لیکن وہ خود کو تنہا نہیں سمجھتے۔
The post جانیئے ایسے جزیرے کے بارے میں جس کی آبادی صرف ایک فرد پر مشتمل appeared first on Global Current News.
پشاور(جی سی این رپورٹ)سورہ پل کے قریب لیڈی ہیلتھ ورکرز کے دھرنے کے باعث ٹریفک معطل ہوگئی۔پشاور میں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا، کئی ہیلتھ ورکرز کے ہمراہ ان کے بچے بھی تھے، دھرنے کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ راستہ بند ہونے پر شہریوں نے بھی اہلکاروں کے خلاف شدید نعرے بازی شروع کردی۔احتجاج کرنے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کہنا تھا کہ وہ مطالبات منظور کئے جانے تک احتجاج ختم نہیں کریں گی، ان کا کہنا تھا کہ وہ 5 سال سے کنٹریکٹ پر ہیں لیکن مستقل نہیں کیا جارہا، پشاور انہیں 5 مہینوں کے بعد ایک تنخواہ دی جارہی ہے جب کہ جنوری 2019 سے نئی بھرتی کی جانے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز کو تو تنخواہیں بھی نہیں دی جارہیں، جس سے گھر کے چولہے جلنا مشکل ہوگئے ہیں۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران ان سے 3 دن کی بجائے 15 روز ڈیوٹی لی جارہی ہے جب کہ الاؤنس صرف 3 روز کا دیا جاتا ہے، اس کے علاوہ ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس اور رسک الاؤنس بھی نہیں دیا جارہا، اس کے علاوہ پے اسکیل بھی 5 سے بڑھا کر 7 کیا جائے۔
The post لیڈی ہیلتھ ورکزز کا دھرنا،ان کے مطالبات کیا ہیں؟ appeared first on Global Current News.
کراچی(جی سی این رپورٹ) شارع فیصل پولیس نے طبی عملے کی غفلت سے بچی کی حالت غیر ہونے کا مقدمہ اسپتال انتظامیہ کے خلاف درج کر لیا۔اسپتال انتظامیہ نے اپنی غفلت مانتے ہوئے بچی کے علاج پر ہونے والا پورا خرچہ ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔ گلستان جوہرمیں دارالصحت اسپتال میں زیر علاج 9 ماہ کی نشوا اسپتال انتظامیہ کی غفلت کے باعث ذہنی طور پر مفلوج ہونے کے بعد زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہوگئی۔بچی کے والد قیصر نے شارع فیصل تھانے میں اسپتال انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جس میں اقدام قتل اور اعضا کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔بچی کے والد کا کہنا ہے انصاف کے حصول کے لیے ہرفورم پرجائیں گے تاکہ ایسا کسی اور کے ساتھ نہ ہو پائے، اسپتال انتظامیہ نے تسلیم کیا ہے کہ بچی کو غلطی سے انجکشن کی زیادہ ڈوز دی گئی ہے جس پر انہوں نے بچی کے علاج کے خرچ کی پیشکش کرتے ہوئے ذمہ دار افراد کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔دارالصحت اسپتال کی انتظامیہ کی غفلت سے متاثرہ نشوا کو انجیکشن کی زائد مقدار لگا دی گئی جس کے باعث اس کی حالت غیر ہوئی جبکہ پولیس بھی اسپتال انتظامیہ کے خلاف فوری کارروائی کرنے سے گریز کر رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اب تفتیشی افسران ہی تحقیقات کے بعد ذمے داران کو گرفتار کریں گے۔
The post ہسپتال انتظامیہ نے غلطی مان لی،بڑی پیشکش کر ڈالی appeared first on Global Current News.
حکومتی وزرا نے اس بجٹ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نئے قرض پروگرام کے حصول کے لیے اضافی ٹیکس عائد کرنا آئی ایم ایف کی شرائط ...
جملہ حقوق ©
WAKEUPCALL WITH ZIAMUGHAL
Anag Amor Theme by FOCUS MEDIA | Bloggerized by ZIAMUGHAL