منگل، 16 اپریل، 2019

پیرس کے 850 سالہ تاریخی چرچ میں آگ کیسے لگی؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

پیرس(جی سی این رپورٹ)فرانس کے 850 سال پرانے تاریخی نوٹر ڈیم گرجا گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں اس کا ایک مینار مکمل طور پر جلنے کے بعد زمین بوس ہو گیا جبکہ باقی عمارت کو شدید نقصان پہنچا اور تباہ ہوکر رہ گئی۔ نیوز ایجنسی کے مطابق عبادت کیلئے آنیوالے بے بسی سے دریائے سین کے کنارے واقع تاریخی نوٹر ڈیم گرجا گھرکو جلتا دیکھتے رہے، واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ترجمان کے مطابق ایسٹر منانے کیلئے فرانسیسی کیتھولک افراد کی جانب سے لگائی گئی آگ گرجا گھر میں آتشزدگی کا باعث بنی، آگ نے گرجا گھر کی چھت پر لکڑی کے کام کو بری طرح لپیٹ میں لے لیا، جس سے ہر چیز جل گئی۔ صدر میکخواں نے واقعہ کے بعد ٹی وی پر اہم پالیسی خطاب منسوخ کر دیا اور فوری موقع پر پہنچے۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اپنے ہم وطنوں کی طرح اپنے وجود کے ایک حصے کے جل جانے کا انہیں بھی دکھ ہے۔ وہ تمام کیتھولک افراد اور فرانسیسی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے اپنے پیغام میں نوٹر ڈیم گرجا گھر کو یورپی کلچر کی علامت قرار دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا۔صدر ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ نوٹر ڈیم گرجا گھر میں بڑے پیمانے پر آتشزدگی کا منظر ہولناک تھا، اڑتے ہوئے واٹر ٹینکر ہی اس آگ کو بجھا سکتے تھے۔ میئر فرانس نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ فائر سروسز کے اہلکار شعلوں پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ نوٹر ڈیم گرجا گھر کی تعمیر 12ویں صدی کے وسط میں مکمل ہوئی تھی، اس کی تعمیر کا کام 2صدیوں تک جاری رہا تھا۔18ویں صدی کے انقلاب فرانس کے دوران کیتھولک مخالف تشدد کے واقعات میں بلوائیوں نے اس گرجا گھر کوبھی نقصان پہنچایا،اس کی قیمتی اشیا لوٹ لیں، داخلی دروازوں کے بڑے مجسمے توڑ دیئے تھے۔

The post پیرس کے 850 سالہ تاریخی چرچ میں آگ کیسے لگی؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2V5Rhkg
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔