لاہور(جی سی این رپورٹ)ورلڈ کپ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کا فٹنس ٹیسٹ مکمل ہوگیا جہاں کپتان سرفرازاحمد اور محمد رضوان سمیت سنیئر کھلاڑیوں نے ٹیسٹ پاس کرلیا۔لاہور میں قومی سلیکشن کمیٹی، ہیڈکوچ مکی آرتھر اور میڈیکل پینل کی نگرانی میں کرکٹ ورلڈکپ اسکواڈ کے انتخاب کے لیے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق محمد رضوان کو سپر فٹ قرار دیا گیا جنہوں نے 20 پوائنٹس حاصل کیے اور شان مسعود دوسرے نمبر پر رہے۔کپتان سرفراز احمد، محمد حفیظ ، حسن علی، عابد علی اور دیگر کھلاڑیوں نے فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا۔ڈان نیوز کے مطابق تجربہ کار آل راونڈر عماد وسیم، یاسرشاہ اور نوجوان باولر محمد حسنین کو ٹیسٹ میں مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کے انتخاب کے لیے ایک دن میں مجموعی طور پر 22 کھلاڑیوں نے فٹنس ٹیسٹ دیے جس میں یو یو، دو کلو میٹر دوڑ اور کھلاڑیوں کی بلڈ اسکینگ بھی کی گئی۔کپتان سرفرازاحمد نے 17 اعشاریہ چار پوائنٹس کے ساتھ یو یو ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی اور عابد علی نے بھی فٹنس ٹیسٹ پاس کرلیا۔اسی طرح یویو ٹیسٹ پاس کرنے والے دیگر کھلاڑیوں میں سابق کپتان محمدحفیظ بھی شامل تھے۔خیال رہے کہ ورلڈکپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان 18 اپریل کو ہوگا تاہم تجربہ کار فاسٹ باولر وہاب ریاض کو ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔وہاب ریاض نے ایک انٹرویو میں ورلڈ کپ کے ممکنہ کھلاڑیوں میں نام نہ آنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ معلوم نہیں کن وجوہات پر مجھے نظر انداز کیا گیا۔وہاب ریاض نے اپنا آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ 2سال قبل چیمپیئنز ٹرافی میں کھیلا تھا جبکہ آخری ٹیسٹ میچ بھی گزشتہ سال اکتوبر میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلا تھا۔حال ہی میں ختم ہونے والے پاکستان کپ میں بھی فاسٹ باؤلر نے شاندار کھیل پیش کیا اور بیٹنگ کے لیے سازگار وکٹوں پر عماد بٹ کے ہمراہ 10وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب باؤلر رہے۔
The post قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ مکمل،کون سپر فٹ قرار پایا؟ appeared first on Global Current News.
from Global Current News http://bit.ly/2KIcxbV
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔