اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)ملک بھر میں آندھی ، طوفان ،بارش سے تباہی آگئی جس کے نتیجے میں 25 افرادجاں بحق جبکہ179سے زائد زخمی ہو گئے،لاہور میں300 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے جس کی وجہ سے بجلی غا ئب رہی۔چھوٹے طیاروں کو لاہور ایئر پورٹ پر لینڈنگ سے روک دیا گیا،موٹرو ے پولیس نے طوفانی بارش کی وجہ سے شہریوں کو سفر نہ کرنے کی ہدایت کر دی، مٹی کے طوفان کے باعث اندرون سندھ چھتیں اڑ گئیں ،کیٹی بندر میں لانچ ڈو ب گئی ، کشتیوں کو حا دثات کے باعث ما ہی گیر لا پتہ ہو گئے ،جنو بی اور وسطی پنجاب میں فصلیں تباہ ہو گئیں ، بلوچستان کے ندی نالوں میں طغیانی آئی ، چترال میں لینڈ سلا ئیڈنگ ہو ئی۔ لاہور کے علاقے شادباغ میں عامر روڈ پر شادی کی تقریب کے دوران شادی ہال کی دیوار آندھی کے باعث گر گئی جس کے باعث 8 سالہ تانیہ جاں بحق اور40افراد زخمی ہوگئے جن میں 7 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ زخمیوں میں نجمہ،رسول بی بی، نازیہ، فضہ بی بی، سمیرا، فرزانہ،7 سالہ خرم، 5سالہ اظہر،10 سالہ شجاعت، صوفیہ،شفا بی بی ،فیاض بی بی،شجاعت ودیگر شامل ہیں۔دیوار گرنے سے لوگ ایک دوسرے سے ٹکرا کر بھی زخمی ہوئے۔ منصورہ کے علاقے میں گھر کی چھت گر نے سے 6افراد زخمی ہو گئے ۔ زخمی ہونے والوں میں 14 سالہ آصف ، 21سالہ فرحت، 16سالہ عزیز ، 25سالہ عاشق 30سالہ ریاض اور 16سالہ اسلم شامل ہیں ۔ کاہنہ میں چھت گرنے سے تین افراد زخمی ہو گئے جن میں 8سالہ مقدس ، 30سالہ رفیع اور 16سالہ سوہل شامل ہیں ۔ فیکٹری ایریا غازی روڈ میں گل نواز کے گھر کی چھت زور دار دھماکے سے گر گئی جس کے نتیجے میں 2 بہنیں عائشہ اور ثمرین ملبے تلے دب گئیں، ثمرین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔تمام زخمیوں کوہسپتال منتقل کر دیا گیا۔آندھی کےباعث درخت جڑوں سے اکھڑ کر نہر میں جاگرے۔دریں اثنا شہر میں آندھی سے بجلی کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا۔لیسکو کے 300 سےزائدفیڈرز ٹرپ کر گئے ۔ترجمان لیسکو کے مطابق ٹرپنگ کےباعث بجلی کی ترسیل میں عارضی تعطل پیش آیا۔علاوہ ازیں بارش اور آندھی کے باعث چھوٹے طیاروں کو علامہ اقبال ایئر پورٹ پر لینڈنگ سے روک دیا گیا ۔محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ 2 روزتک جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ڈی سی صالحہ سعید نے شہر میں آندھی اور بارش کے باعث شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی۔خانیوال میں مختلف علاقوں میں گھروں کی چھتیں گر گئیں جس کے باعث 4 افراد جاں بحق اور 13 افراد زخمی ہوگئے۔حاصل پور میں بارش سے فیکٹری کی دیوار گر گئی،ملبے تلے دب کر 3 مزدور جان کی بازی ہار گئے۔گوجرہ میں آ ندھی کے باعث دیوار جھگیو ں پر آ گری جس کے نتیجے میں ایک شخص جا ں بحق اورخواتین بچو ں سمیت 6 افراد شدید زخمی ہو گئے ،راولپنڈی،بہاولپورمیں دیواریں گرنے سے 6افراد جان سے گئے ۔چترال میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مکان پر پہاڑی تودہ گر گیا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے ۔ ریسکیو 1122 کے مطابق مرنے والوں میں وسیم خان ، تنویر خان اور 65 سالہ سکینہ شامل ہیں۔ملتان کے کئی علاقوں میں بارش کے باعث گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے 8 افراد بھی زخمی ہو گئے جنہیں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،شدید آندھی اور بارش کے باعث میپکو ریجن میں 115 فیڈرز ٹرپ کر گئے ۔پیرمحل میں مکان کی چھت گرنے سے گھر کا تمام سامان تباہ ہوگیا ، اہل خانہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے، طوفان بادوباراں کے باعث لوگ استغفار کرتے رہے،بچیانہ میں تیز آندھی کے باعث کھیتوں میں کٹائی کیلئے تیار کھڑی گندم کی فصل کو بھی شدید نقصان پہنچا ،فیسکو ریجن کے مختلف اضلاع میں شدید طوفان سے ریجن بھر کے 110 فیڈرز سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔فیصل آباد میں شام کے وقت 55 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز آندھی نے کئی درخت اکھاڑ دئیے جبکہ عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ کراچی پیپلز چورنگی کے قریب درخت گرنے سے نوجوان، کورنگی میں دیوار اور حاجی مرید گوٹھ میں چھت گرنے سے2 بچیاں چل بسیں۔نارتھ ناظم آباد میں عبداللہ کالج کے قریب بجلی کا تار چلتی گاڑی پر گرا جس سے فوری آگ بھڑک اٹھی اور کارمیں سوار ایک ہی خاندان کے 12 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ لیاری غریب شاہ روڈ پر مدرسے کی چھت گرنے سے 6 بچے زخمی ہوگئے۔ تیز طوفانی ہواؤں کے باعث مین شارع فیصل سمیت شہر کے مختلف مقامات پر نصب سائن بورڈز گاڑیوں پر گرنے سے کئی گاڑیاں تباہ ہوگئیں، مٹی کے طوفان و تیز ہواؤں کے باعث متعدد ٹریفک حادثات بھی پیش آئے جس کے نتیجے میں کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا کر الٹ گئیں۔ ادھر اتوار اور پیر کی درمیانی شب گاڑو کے قریب ڈبہ اور چھان کے مقام پرلنگر اندازکشتی ڈوب گئی،کشتی میں سوار 11ماہی گیر لاپتہ ہیں۔ دوسراحادثہ کورنگی کے قریب واقع سمندری علاقے میں پیش آیاجہاں طوفانی ہواؤں نے ایک چھوٹی کشتی کو الٹ دیا جس میں 4ماہی گیر سوار تھے،تین ماہی گیروں محمد صدیق، بابل اور محمد عالم کو بچا لیا گیا جبکہ نورالاسلام تاحال لاپتہ ہے۔چیئرمین ایف سی ایس عبدالبر نے مزید کہاکہ سمندر میں موجود 273چھوٹی بڑی کشتیوں کو واپس بلا لیا گیا ہے ۔ٹھٹھہ ، گردونواح اورساحلی پٹی پر شدیدآندھی سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا،کچے مکانات کی چھتیں اڑ گئیں ،کئی درخت اوربجلی کے کھمبے گر گئے ،جب کہ 2کشتیوں میں سوار21ماہی گیرلاپتہ ہوگئے جس کی اطلاع انتظامیہ کو کردی گئی ۔ بلوچستان کے علاقے وندر میں مٹی کے طوفان کے باعث حد نگاہ کم ہونے سے کراچی سے کوئٹہ جانے اورکوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر کوچیں آپس میں ٹکراگئیں جس کے نتیجے میں تین افرادجاں بحق اور15سے زائد زخمی ہوگئے ۔راجن پور میں کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں تیز بارش کے بعد برساتی نالوں میں طغیانی آ گئی۔ صادق آباد اور گردونواح میں بارش کے ساتھ ژالہ باری ہوئی جس کے بعد بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔پختونخوا کے ضلع ٹانک میں مختلف مقامات پر تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی ۔دیر بالا میں شرینگل موڑ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے بعد دیر کوہستان روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہو رمیں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ آئندہ 24سے 36 گھنٹوں تک جاری رہے گا۔ موسلا دھار بارش کی وجہ سے آج مکران، کوئٹہ، ژوب، ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیرمیں آج بھی بارش کا امکان ہے۔
The post ملک بھر میں آندھی طوفان نے تباہی مچا دی،جانتے ہیں کتنے جان سے گئے؟ appeared first on Global Current News.
from Global Current News http://bit.ly/2KIcEUT
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔