اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)بھارتی طیاروں کو مار گرانے والے پاک فضائیہ کے بہادر پائلٹس کی تفصیلات سامنے آگئیں۔27 فروری کو پاک فضائیہ کے پائلٹس نے دو بھارتی طیارے گرائے جن میں سے ایک طیارہ اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی نے گرایا جبکہ دوسرا بھارتی طیارہ ونگ کمانڈر نعمان علی خان نے گرایا۔خیال رہے کہ مسلح افواج کی جانب سے باضابطہ طور پر اس بات کا اعلان نہیں کیا گیا کہ وہ کون سے دو پائلٹس تھے جنہوں نے بھارتی طیاروں کو گرایا۔ترجمان پاک فوج کہہ چکے ہیں کہ مسلح افواج کی توجہ آپریشنل تیاریوں پر ہے ناکہ خود نمائی پر اور یہی عاجزی ہمارا جوہر ہے۔
from Global Current News https://ift.tt/2VCLWNY
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔