منگل، 5 مارچ، 2019

بھارت کی جانب سے کتنے مقامات پر حملے کی پیشگی اطلاعات تھیں،حملے کن وجوہات پر ناکام رہے،شاہ محمود قریشی کے انکشافات (فوکس نیوز )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پانچ سے زیادہ مقامات پر بھارتی حملوں کی پیشگی اطلاع ملنے کی تصدیق کردی۔نجی ٹی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ممکنہ بھارتی حملہ پانچ وجوہات کی بناء پر ناکام ہوا، افواج الرٹ تھیں، ہماری انٹیلی جنس اطلاعات پکی تھیں، سفارتی تعلقات اور ملٹری روابط نے بھارت کو حملے سے روکنے میں کردار ادا کیا اور سول اورملٹری قیادت آپس میں رابطے میں تھی۔انہوں نے کہا کہ 27 فروری کو کشیدگی انتہا پر تھی اور خدشہ تھا بھارت مزید کارروائی کرسکتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف سے پانچ سے زیادہ مقامات پر حملے کا خدشہ تھا لیکن مسلح افواج نے چوکسی اور بروقت جوابی کارروائی کرکے بھارت کے عزائم ناکام بنائے، جنرل باجوہ موجودہ صورت حال میں بہت متحرک رہے اور ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کنٹرول لائن کی صورتحال بہتر ہورہی ہے۔



from Global Current News https://ift.tt/2VFmrMj
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔