بدھ، 27 مارچ، 2019

اوبر نے کریم کو کتنے میں خرید لیا،معاہدے میں کیا کیا طے پایا؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

کراچی(جی سی این رپورٹ)اوبر نے کریم کو حاصل کرنے کیلئے3ارب 10کروڑڈالر کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس میں 1ارب 70کروڑ ڈالر شیئرز کی صورت میں جبکہ باقی1ارب 40کروڑ ڈالر نقد ادا کئے جائیں گے ۔کریم کا حصول قابل اطلاق ریگولیٹری کی منظوری سے مشروط ہے ، تاہم تمام کریم کی خریداری کا عمل 2020کی پہلی سہ ماہی میں مکمل ہونے کی توقع ہے ۔ دونوں کمپنیوں نے مشترکہ بیان میں کہاکہ اوبر نے مراکش سے لے کر پاکستان بشمول مصر، اردن، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں کریم کی تمام نقل و حرکت، ترسیل اور کاروباری ملکیت حاصل کر لی ہے جبکہ کریم اپنے برانڈ کو محفوظ رکھتے ہوئے اوبر کا مکمل ملکیتی ماتحت ادارہ بن گیاہے لیکن کریم اور اوبر اپنے متعلقہ علاقوں میں آزادانہ برانڈ کے طور پر سروسز جاری رکھیں گے۔ کریم کے شریک بانی اور سی ای او مدثر شیخا کریم کی کاروباری قیادت سنبھالیں گے اور اپنے ہی تشکیل کردہ بورڈجس میں تین نمائندے اوبرسے اور دو نمائندے کریم سے شامل ہوں گے کو رپورٹ کریں گے۔ اوبر کے چیف ایگزیکٹو داراخسروشاہی کا اس موقع پر کہنا تھا یہ اوبر کیلئے دنیا بھر میں اپنے پلیٹ فارم کومستحکم کرنے اور اسے مزید توسیع دینے کیلئے ایک یادگار لمحہ ہے ۔ کریم کے سی ای او اور شریک بانی مدثر شیخا نے کہا اوبر کے ساتھ شامل ہونے سے ہمیں لوگوں کی زندگیوں کو آسان اور بہتر بنانے کیلئے کریم کے مقاصد کو تیزی سے پورا کرنے میں مدد ملے گی اور امید کی جاتی ہے کہ اس سے ایک بہترین آرگنائزیشن تشکیل پائے گی۔ دوسری جانب برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں کریم کے اوبر میں ضم ہوجانے پر سوشل میڈیا صارفین بظاہر کچھ پریشانی کا شکار نظر آتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کریم اپنی شکایات سے نمٹنے کے آسان نظام کے باعث مقبول ہے جبکہ سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے بھی کئے گئے ۔ ٹوئٹر صارف نے لکھا جو چیز کریم کو الگ بناتی تھی وہ ان کی ‘کسٹمر سیفٹی’ تھی، ضم ہونے سے سب سے زیادہ نقصان عورتوں کو ہوگا۔ ایک صارف نے ٹویٹ کیا کہ یہ تو ایسے ہی ہو گیا جب آپ کی پسندیدہ خالہ، آپ کے ناپسندیدہ چچا سے شادی کر لے۔ اب چچا کے زیر اثر خالہ بدل جائے گی جبکہ کچھ صارفین کے خیال میں اس انضمام سے مشرق وسطیٰ میں نئی سروس کی جگہ پیدا ہوگئی ہے۔

The post اوبر نے کریم کو کتنے میں خرید لیا،معاہدے میں کیا کیا طے پایا؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2UZmaDY
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔