منگل، 19 مارچ، 2019

جعلی بینک اکائونٹس کیس میں بڑی پیش رفت،جانتے ہیں نیب نے کس کس کو دھر لیا (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

راولپنڈی (جی سی این رپورٹ)نیب راولپنڈی نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق ڈائریکٹر کراچی ڈیولیپمنٹ اتھارٹی نجم الزمان اور سابق ڈائریکٹر اسپیشل انیشی ایٹو ڈیپارٹمنٹ حسن آل میمن کو گرفتار کرلیا۔نیب کے مطابق دونوں افسران پر غیر قانونی طور پر ٹھیکے دینے کا الزام ہے جب کہ نجم الزمان پر کلفٹن کےعلاقے میں غیر قانونی طور پلاٹ الاٹ کرنے کا الزام بھی ہے۔نیب نے دونوں ملزمان کو احتساب عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے ملزم نجم زمان اور حسن میمن کو 10 روز کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا جب کہ عدالت نے ملزمان کو 8 مارچ کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔اسی کیس میں آفتاب میمن، محمد شبیر اور عبدالجبار پہلے ہی جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں، آفتاب میمن پر 7 ایکڑ اراضی غیر قانونی طور پر ٹرانسفر کرکے قومی خزانے کو 80 کروڑ کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

The post جعلی بینک اکائونٹس کیس میں بڑی پیش رفت،جانتے ہیں نیب نے کس کس کو دھر لیا appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2TR1QaB
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔