اسلام آباد(جی سی این رپورٹ) ایف آئی اے نے میگا منی لانڈرنگ کیس کی تمام دستاویزات احتساب عدالت میں جمع کرا دیں جب کہ عدالت نے نیب کی جانب نامکمل ریکارڈ دینے پر کیس نیب کو واپس کردیا۔کراچی کی بینکنگ کورٹ نے گزشتہ روز جعلی اکاؤنٹس و میگا منی لانڈرنگ کیس اسلام آباد منتقل کرنے کا حکم دیا جسے پیپلزپارٹی کے صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور نے سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ایف آئی اے نے کیس سے متعلق تمام دستاویزات احتساب عدالت میں جمع کرادی ہیں۔دستاویزات میں بتایا گیا ہےکہ کیس میں اب تک 6 ملزمان گرفتار ہوئے ہیں، ملزم اسلم مسعود اسلام آباد میں ایف آئی اے کے زیر حراست ہے جب کہ باقی 50 ملزمان نیب کے زیر حراست ہیں۔ایف آئی اے نے کیس میں نامزد اومنی گروپ کے چیف فنانشل آفیسر اسلم مسعود کا کیس بھی اسلام آباد منتقل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کے رجسٹرار نے جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کیس پر اعتراض عائد کرکے کیس نیب کو واپس کردیا۔ذرائع نے بتایا کہ نیب نےکیس کی منتقلی کے دوران نامکمل ریکارڈ احتساب عدالت میں پیش کیا جس میں جعلی اکاؤنٹس ریفرنس میں 3 ہزار صفحات پر مشتمل دستاویزات غائب ہیں۔ذرائع کے مطابق ریکارڈ بے ترتیب اور نامکمل پایا گیا ہے جس پر نیب کو ریکارڈ درست اور مکمل کرکے دوبارہ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
The post منی لانڈرنگ کیس اسلام آباد منتقل،عدالت نے کیس نیب کو واپس کیوں بھیج دیا؟ appeared first on Global Current News.
from Global Current News https://ift.tt/2JoOHBr
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔