ہفتہ، 23 مارچ، 2019

عظیم باکسر محمد علی کے گھر کو آخرکار خریدار مل گیا، کیا قیمت مقرر کی گئی؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

کینٹکی (جی سی این رپورٹ)عظیم باکسر محمد علی مرحوم کا ، لوئیس ویل کینٹکی شہر میں واقع گھر کی فروخت کے لیے بالاخر ایک خریدار مل گیا۔اس سے قبل اس گھر کی جو قیمت مقرر کی گئی تھی اس میں خریدار دلچسپی نہیں لے رہے تھے جس کے بعد اب اسکی قیمت میں کچھ کمی کردی گئی ہے جس کے بعد خریدار نے اسے لینے میں دلچسپی کا اظہار کردیا ہے۔پبلک لسٹنگ ریکارڈ کے مطابق اس سال فروری میں گھر کی آخری بار جو قیمت لگائی گئی وہ سترہ لاکھ پچاس ہزار ڈالر (1.75ملین ڈالر) تھی، پیر کو اسی قیمت پر معاہدہ ہوگیا ہے۔اطلاعات کے مطابق باکسر محمدعلی کی بیوہ لونی علی نےاپنے شوہر کے انتقال کے تین ماہ بعد ستمبر2016 میں پہلی بار اسکی قیمت بائیس لاکھ ڈالر(2.2ملین ڈالر) لگائی تھی۔واضح رہے کہ محمد علی کا انتقال 74 سال کی عمر میں 3 جون 2016 کو ہوا تھا۔ادھر پراپرٹی کا کاروبار کرنے والے ایک ادارے کا کہنا ہے کہ یہ مکان گزشتہ برس اپریل میں مارکیٹ میں ساڑھے انیس لاکھ ڈالر(1.95 ملین ڈالر) کی قیمت کے ساتھ آیاتھا۔پراپرٹی ریکارڈ کے مطابق مرحوم محمد علی نے یہ مکان اپنی زندگی کے آخری برسوں میں (2010) میں اٹھارہ لاکھ پچھتر ہزار ڈالر (1.875)میں خریدا تھا۔یہ سنگل فیملی ہوم لگ بھگ نوہزار تین سو چار(9304) اسکوائر فیٹ کورڈ ایریا پر محیط اور ڈبل اسٹوری ہے، جبکہ مجموعی طور پر اس گھر کا رقبہ ایک اعشاریہ نو ایکڑ(1.9ایکڑ) ہے۔اس میں ٹو ٹائیرڈ ہوم تھیٹر، ایک ملٹی لیونگ ایریا، ایک چھوٹا باورچی خانہ ،آئینے سے مرصع ایکسرسائز کرنے کی جگہ، سوئمنگ پول ، اورمے نوشی یا پھر دیگر مشروبات پینے کے لیے ایک کائونٹر بھی موجود ہے، مجموعی طور پر اسے ایک بہترین پرسکون گھر کہا جاسکتا ہے۔ یاد رہے کہ محمد علی کو اس گھر سے انسیت اس لیے بھی تھی ، کہ وہ اسی شہر( لوئیس ویل) میں پیدا ہوئے تھے۔

The post عظیم باکسر محمد علی کے گھر کو آخرکار خریدار مل گیا، کیا قیمت مقرر کی گئی؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2YiUAU0
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔