ہفتہ، 23 مارچ، 2019

دنیا سے نفرت کا خاتمہ،شہباز شریف نے کیا تجویز پیش کردی؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ) مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اقوام متحدہ کو دنیا سے نفرت کے خاتمے کے لیے عالمی کمیشن کے قیام کی تجویز دے دی ہے۔اسلام آباد سے جاری بیان میں شہباز شریف نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم، حکومت اور عوام کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ نیوزی لینڈ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اذان، نماز اور خطبہ جمعہ کا سرکاری ٹی وی پر نشر ہونا متاثر کن ہے۔ کیوی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن کا طرز عمل پوری دنیا کے لئے روشن مثال ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ اس رویے اور طرز عمل پر چل کر دنیا سے نفرتیں مٹائی جا سکتی ہیں۔ دنیا بالخصوص یورپ اور امریکا کو نیوزی لینڈ کی پیروی کرنی چاہیے۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو چاہیے کہ دنیا سے نفرت کے خاتمے کے لیے عالمی کمیشن قائم کیا جائے اور اس کا سربراہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو بنایا جائے۔ عالمی کمیشن میں نفرت کے خاتمے کا جذبہ اور متوازن فکر رکھنے والی شخصیات کو شامل کیا جانا چاہیے۔

The post دنیا سے نفرت کا خاتمہ،شہباز شریف نے کیا تجویز پیش کردی؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2Tts3aF
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔