بدھ، 27 مارچ، 2019

وزیراعظم عمران خان کی ناراض اختر مینگل کو منانے کی کوشش (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)وزیراعظم عمران خان نےبلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل سے ملاقات کرلی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ناراض اتحادی رہنما کو منانے کے لئے وزیراعظم ہائوس میں بلایا۔وزیراعظم ہائوس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں اختر مینگل کے ہمراہ جہانزیب جمالدینی ودیگر رہنما بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات میں اختر مینگل نے بی این پی کے 6 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر گفتگو کی۔ذرائع کے مطابق بی این پی سربراہ نے وزیراعظم کے سامنے لاپتہ افراد،بلوچستان میں پانی اور افغان مہاجرین کی واپسی کا معاملہ بھی اٹھایا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی پی ٹی آئی کے منشور کا حصہ ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے اختر مینگل کو قومی اسمبلی میں حکومتی بینچوں پر بیٹھنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی۔ذراع کے مطابق اس دوران بلوچستان سے سینیٹ نشست پر ہونے والے اختلافات بھی زیر بحث آئے۔بی این پی (مینگل) کی قومی اسمبلی میں 4 نشستیں ہیں اور 2018 کے انتخابات کے بعد اس نے حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

The post وزیراعظم عمران خان کی ناراض اختر مینگل کو منانے کی کوشش appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2UZiwK6
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔