اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت مزید بڑھانے کی تیاری کرلی اور عوام پر مزید 200 ارب روپے کا بوجھ ڈالا جائے گا جس کیلئے صرف نیپرا کے فیصلے کا انتظار ہے۔ وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب خان کا کہنا تھا کہ سابقہ ادوار میں بجلی ٹیرف کے تعین میں تاخیر ہوتی رہی، 3 روپے 86 پیسے کی بجائے صرف ایک روپے 27 پیسے بجلی قیمت میں اضافہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے 5 برآمدی صنعتوں کیلئے بجلی کے نرخوں میں کمی کی، گزشتہ حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ روکے رکھا۔ان کا کہنا ہے کہ نیپرا بجلی کی گزشتہ درخواستوں کی سہ ماہی سماعت کرچکا ہے اور نیپرا کی طرف سے فیصلہ آنے کے بعد صارفین کو بجلی قیمتوں کی مد میں 200 ارب روپے منتقل ہوں گے۔عمر ایوب کے مطابق ہم سال کے آخر تک گردشی قرضے کو 250 ارب روپے پر لائیں گے، ہم نے حال ہی میں گردشی قرضہ 200 ارب روپے کم کیا ہے اور 200 ارب روپے کا مزید گردشی قرضہ ختم کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ 20 ہزار بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کرائے ہیں، 2 ہزار بجلی چور جیلوں میں ہیں جب کہ بجلی چوری پر محکمے کے 450 افراد کے خلاف بھی کاروائی کی گئی۔چیئرمین وزیر اعظم ٹاسک فورس ندیم بابر نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں مزید دو روپے فی یونٹ تک اضافہ ہوگا اور یہ سارا اضافہ یک مشت نہیں بلکہ مرحلہ وار ہوگا۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ( سی پی پی اے) نے نیپرا کو فی یونٹ بجلی ایک روپے 23 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست دی تھی۔
The post عوام ایک اور بجلی کے جھٹکے کیلئے تیار ہو جائیں appeared first on Global Current News.
from Global Current News https://ift.tt/2CEXdGx
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔