جمعرات، 28 مارچ، 2019

برطانوی وزیراعظم کے مستعفی ہونے کا عندیہ،نئے وزیراعظم کی دوڑ میں کون کون شامل ہو گیا؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

لندن(جی سی این رپورٹ)پارلیمنٹ میں بریگزٹ ڈیل کی متبادل 8 قراردادیں مسترد کر دی گئیں، برطانوی وزیراعظم ٹریزامے نے مستعفی ہونے کا عندیہ دے دیا، بریگزٹ ڈیل مکمل ہونے پر وزارت عظمی چھوڑ دیں گی۔ برٹش پاکستانی رکن پارلیمنٹ ساجد جاوید وزارت عظمی کے امیدواروں میں شامل ہیں۔برطانیہ میں بریگزٹ پر سیاسی بحران جاری، برطانوی وزیراعظم بدلنے کا امکان، ٹریزامے نے استعفے کی پیشکش کر دی۔ برطانوی وزیراعظم نے کنزرویٹو پالیمنٹری گروپ 1922 کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستعفی ہو جائیں گی لیکن ان کی پیش کردہ ڈیل کی حمایت کی جائے، انہوں نے کہا بریگزٹ پر آئندہ مذاکرات کا حصہ بھی نہیں ہوں گی۔برطانوی میڈیا کے مطابق ٹریزامے کی جگہ برطانیہ کی وزارت عظمی سنبھالنے کے لیے جو شخصیات سرفہرست قرار دی جا رہی ہیں ان میں برٹش پاکستانی رکن پارلیمنٹ ساجد جاوید، مائیکل گوو، بورس جانسن، جریمی ہنٹ، اور ایمبررڈ شامل ہیں۔

The post برطانوی وزیراعظم کے مستعفی ہونے کا عندیہ،نئے وزیراعظم کی دوڑ میں کون کون شامل ہو گیا؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2FBgVDI
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔