اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت اور کوٹ لکھپت جیل سے راتوں رات رہائی کے معاملے پر سپریم کورٹ کے دو ملازمین کو معطل کر دیا گیا ہے۔دنیا نیوز ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے دونوں ملازمین کو فیصلہ کی فوری ترسیل کے الزام میں معطل کیا گیا ہے۔ اسلام آباد سے علی اور لاہور رجسٹری سے شہزاد نامی ملازم کو معطل کیا گیا۔ذرائع کے مطابق دونوں ملازمین نے عدالتی وقت ختم کے باوجود فیصلہ کی ترسیل کی حالانکہ عدالتی اوقات کار دوپہر ساڑھے تین بجے تک ہیں۔ضمانت کے فیصلے کی فوری ترسیل سے نواز شریف رات پونے ایک بجے جیل سے رہا ہو گئے تھے۔ ضمانت کا فیصلہ رات نو بجے لاہور بھیجا گیا تھا۔
The post نواز شریف کی ضمانت،سپریم کورٹ کے دو اہلکار معطل، انہیں کیوں معطل کیا گیا،قصور کیا تھا؟ appeared first on Global Current News.
from Global Current News https://ift.tt/2HLOlTF
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔