لاہور(جی سی این رپورٹ )سی ٹی ڈی نے بہاولپور کے علاقہ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے مبینہ دہشتگردکو گرفتار کرلیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اطلاع پر ٹیم نےتھانہ کینٹ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردکو گرفتار کرلیا۔دہشت گردکی شناخت نیاز میر کے نام سے ہوئی ہے،اسکے قبضہ سے ہینڈ گرنیڈ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ۔دہشت گردبہاولپور میں حساس مقامات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔دہشت گرد نے انکشاف کیا ہے کہ ٹارگٹ کی نشاندہی افغانستان میں موجود کالعدم دہشت گرد تنظیم کے کمانڈر نے کی تھی۔دنیا نیوز کے مطابق ملزم کالعدم تحریک طالبان کا مبینہ کمانڈر ہے،نیاز میر نے بہاولپور میں اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا تھا۔ادھر محکمہ انسداد دہشت گردی نے ڈی آئی خان میں کارروائی کے دوران خودکش بمبار اور اس کے سہولت کار کو گرفتار کرلیا۔چھاپہ نواحی گاؤں جھوک حیات میں ایک مکان پر مارا گیا جہاں سےایک خودکش جیکٹ،دو راکٹ لانچر،12 گولے،4 دستی بم،6 ڈیٹونیٹر،20 گز بارودی تار،12 تیار بم ،4 پولیس کی وردیاں برآمد ہوئیں۔30 کلو سے زائد بارودی مواد ناکارہ بنادیا گیا،گرفتاردہشتگردوں کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے ہے جبکہ خودکش بمبارعماد کا تعلق آزاد کشمیر اور سہولت کار کا تعلق کڑی شموزئی ڈیرہ سے ہے ۔دوسری طرف شکار پور پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ نا کام بنا دیا، 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے بارودی مواد بر آمد کر لیا۔گرفتار دہشت گرد عبد الحکیم بنگلانی، عبد الشکور، اسحاق جعفری اور فاروق سومرو سندھ، بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث حفیظ بروہی اور عبداللہ بروہی کے قریبی ساتھی بتائے جاتے ہیں۔
The post appeared first on Global Current News.
from Global Current News https://ift.tt/2JtPeSR
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔