اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد پاکستان کے 3 روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے، وہ 23مارچ کو یوم پاکستان پریڈ کے مہمان خصوصی بھی ہوں گے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق مہاتیر محمد دورے کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے۔دفتر خارجہ کے مطابق ملائشیا کے وزیراعظم کے ہمراہ تاجروں سمیت اعلی سطح کا وفد بھی پاکستان آئے گا، ان کے دورے کے موقع پر تجارت، سرمایہ کاری، معیشت اور دفاعی تعلقات بڑھانے پر فوکس کیا جائے گا۔ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد 21 سے23مارچ تک پاکستان کا دورہ کریں گے، وہ وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر آ رہے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ملائشیا کے وزیراعظم کے دورہ پاکستان سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
The post کون سی اہم عالمی شخصیت آج پاکستان کے دورے پر آرہی ہے؟ appeared first on Global Current News.
from Global Current News https://ift.tt/2FqgGg6
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔