بیجنگ (جی سی این رپورٹ)چینی صوبے یوننان کے شہر ژینشیونگ میں پولیس نے 17 سالہ مشتبہ ملزم کی تلاش کے پوسٹر میں اس کے بچپن کی تصویر لگانے پر مذاق بننے کے بعد معافی مانگ لی۔اوڈیٹی سینٹرل کی رپورٹ کے ژینشیونگ کاؤنٹی کے پبلک سیکیورٹی بیورو نے اپنی ویب سائٹ پر جی زنگائی کی تلاش کا پوسٹر لگایا تھا جو کہ ایک انتہائی خطرناک ملزم ہیں اور مختلف جرائم کے الزامات میں مطلوب ہیں۔17 سالہ ملزم کی تلاش کے لیے اس کے بچپن کی تصویر لگائی گئی جسے دیکھ کر یہ مذاق بنایا گیا اتنا معصوم بچہ کوئی جرم کیسے کرسکتا ہے۔پبلک سیکیورٹی کی ویب سائٹ پر خطرناک مجرمان کے درمیان موجود مطلوب ملزم کے نوٹس پر ایک چھوٹے سے بچے کی تصویر لگانے کی وجہ سے اکثر لوگوں نے اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا اور پولیس کا مذاق اڑایا۔جس کے بعد 20 مارچ کی صبح پولیس کی جانب سےجاری کیے گئے بیان میں مشتبہ ملزم کے بچپن کی تصویر لگانے پر معافی مانگی گئی۔پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ وہ مشتبہ ملزم کی حالیہ تصویر ڈھونڈنے میں ناکام رہے تھے اور انہوں نے سوچا کہ ہوسکتا ہے کہ اس کے چہرے کے خدوخال بڑے ہونے کے بعد ہی بچپن جیسے ہوں۔اس وضاحت کے بعد معاملات ٹھیک ہونے کے بجائے اتنے خراب ہوگئے کہ پولیس کو مزید تنقید کی وجہ سے 21 مارچ کو ویب سائٹ سے مطلوب ملزم کا پوسٹر ہٹانا پڑا۔تاہن جی زنگائی کی تصویر چین کے معروف سوشل نیٹ ورکس وی چیٹ اور ویبو پر وائرل ہونےکے بعد اکثر لوگوں نے اس سے قبل پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے دیگر مشتبہ ملزمان کے بچپن کی تصاویر پر مشتمل نوٹسز بھی ڈھونڈ لیے۔جس کے بعدپولیس نے وہ دونوں پوسٹرز ہٹائے اور کوئی وضاحت نہیں دی بلکہ اپنی غلطی کے لیے صرف معذرت کی کہ انہوں نے اپنا سبق سیکھ لیا ہے۔پولیس کی جانب سے وعدہ کیا گیا کہ وہ اپنے تمام اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے کوشش کریں گے کہ دوبارہ ایسا نہ ہو۔
The post چینی صوبے یوننان کی پولیس نے پنجاب پولیس کو بھی مات دیدی،دلچسپ رپورٹ appeared first on Global Current News.
from Global Current News https://ift.tt/2YiUBr2
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔