ہفتہ، 23 مارچ، 2019

پاکستان آسڑیلیا کا پہلا ون ڈے کس کی سنچری کام اور کس کی رائیگاں گئی؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

شارجہ (جی سی این رپورٹ)آسٹریلیا نے کپتان ایرون فنچ کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان کو ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں 8 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی۔شارجہ میں کھیلے جا رہے پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا۔امام الحق اور شان مسعود نے 35 رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد حارث سہیل بیٹنگ کے لیے آئے اور شان مسعود کے ساتھ مل کر اسکور کو 78 رنز تک پہنچایا۔شان مسعود 40 اور امام الحق 17 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ عمر اکمل اور حارث سہیل نے پراعتما بلےبازی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کا اسکور 38 ویں اوور میں 176 رنز تک پہنچایا۔عمر اکمل کی طویل عرصے بعد قومی ٹیم میں واپسی ہوئی اور وہ محض ایک رن کے فرق سے اپنی نصف سنچری مکمل نہ کرپائے اور 176 کے مجموعی اسکور پر 49 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ایرون فنچ 116 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر آؤٹ ہوئے—فوٹو: اے ایف پی

کپتان شعیب ملک بھی خاطر خوا کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور صرف 11 رنز بنا کر گلین میکسویل کو کیچ دے کر پویلین پہنچ گئے جس کے بعد فہیم اشرف نے حارث سہیل کے ساتھ دیا۔فہیم اشرف 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو پاکستان کا اسکور 47 اوورز میں 5 وکٹوں پر 247 رنز تھا لیکن عماد وسیم نے 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے صرف 13 گیندوں میں 28 رنز بنا کر پاکستان کو 280 رنز کا مجموعہ ترتیب میں دینے اہم کردار ادا کیا۔حارث سہیل نے ایک روزہ کرکٹ میں اپنی پہلی سنچری مکمل کی اور آؤٹ ہوئے بغیر 101 رنز بنائے اور ان کے ساتھ عماد وسیم 28 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

https://i.dawn.com/medium/2019/03/5c94f83d58205.jpg?r=114013472

پاکستان نے آسٹریلیا کو 281 رنز کا ہدف دے دیا۔آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن کاؤلٹر نائیل نے سب سے زیادہ 2 وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کے اوپنرز نے پراعتماد آغاز کرتے ہوئے 61 رنز بنا لیے تھے کہ فہیم اشرف نے بھارت کے خلاف شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانی نژاد آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ کو آؤٹ کیا جنہوں نے 26 رنز بنالیے تھے۔عثمان خواجہ کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان فنچ اور شان مارش نے 162 رنز کی طویل شراکت بنا کر ٹیم کو جیت کے قریب پہنچا دیا اس دوران فنچ نے اپنی سنچری اور مارش نے نصف سنچری مکمل کی۔ایرون فنچ 235 کے اسکور پر 116 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔مارش اورپیٹر ہینڈز کومب نے ناقابل شکست 91 اور 30 رنز بنا کر 281 رنز کا مطلوبہ ہدف 43 ویں اوور کی تیسری گیند پر حاصل کیا۔آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلے ایک روزہ میچ میں باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں برتری حاصل کرلی۔

https://i.dawn.com/primary/2019/03/5c94c0babae54.jpg

فہیم اشرف اور محمد عباس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔یاد رہے کہ پاکستان کو اس سیریز میں اپنے کپتان سرفراز احمد سمیت چھ کھلاڑیوں کی خدمات حاصل نہیں جنہیں آرام کا موقع فراہم کیا گیا ہے اور اس سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت تجربہ کار شعیب ملک کر رہے ہیں۔پاکستان نے میچ کے لیے شان مسعود اور محمد عباس کو ڈیبیو کرایا ہے جبکہ حارث سہیل، یاسر شاہ اور عمر اکمل کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

The post پاکستان آسڑیلیا کا پہلا ون ڈے کس کی سنچری کام اور کس کی رائیگاں گئی؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2Trdnc4
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔