بدھ، 27 مارچ، 2019

جعلی اکائونٹس کیس،زرداری نے گرفتاری سے بچنے کیلئے کیا بڑا کام کرلیا؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)سابق صدر آصف علی زرداری نے جعلی اکانٹس کیس میں نیب کی جانب سے گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔سابق صدر کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ ‘جعلی اکانٹس کیس میں اب تک طلبی کے 3 سمن موصول ہو چکے ہیں اور معلوم نہیں کہ میرے خلاف کتنی انکوائریز چل رہی ہیں، نیب کسی بھی انکوائری میں گرفتار کرسکتا ہے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت منظور کی جائے، گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت کے سوا کوئی آپشن نہیں، اور نیب کو گرفتاری سے روکا جائے۔سابق صدر کی جانب سے درخواست ضمانت میں چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال اور ڈپٹی ڈائریکٹر نیب محمد کامران کو فریق بنایا گیا ہے۔آصف زرداری نے نیب سے مقدمات کی تفصیلات کے حصول کی درخواست بھی دائر کردی جس میں استدعا کی گئی کہ نیب کو میرے خلاف تمام انکوائریوں کی فہرست فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔یاد رہے کہ جعلی اکانٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری عبوری ضمانت پر ہیں۔

The post جعلی اکائونٹس کیس،زرداری نے گرفتاری سے بچنے کیلئے کیا بڑا کام کرلیا؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2WxDpg7
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔