بدھ، 27 مارچ، 2019

ماورا نے سشما سوراج کو کرارا جواب دے ڈالا (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

کراچی (جی سی این رپورٹ)پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے بھارتی وزیرِخارجہ سشما سوراج کو بھارت میں بے گناہ مسلم خاندان پرہندووں کے بہیمانہ تشدد کے خلاف آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں انسانیت کا درس دے ڈالا۔مشہور پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے بھارتی وزیرِ خارجہ سشما سوراج کو دہلی میں پیش آنے والے حادثے پر آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا کہ وزرا کو چاہئے کہ اپنی ذمہ داریوں کو بھرپور طریقے سے انجام دیں کیونکہ وزرات کا اصل مقصد عوام الناس کی دیکھ بھال کرنا ہوتا ہے اور اس کے لییمذہب سے زیادہ انسانیت اہمیت رکھتی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرٹوئٹ کرتے ہوئے اداکارہ ماورا نے کہا کہ جب میں نے یہ ویڈیو دیکھی تو احساس ہوا دو غلط کبھی صحیح نہیں ہوسکتے

اسے ہندو لڑکیوں یا مسلم خاندان کی حفاظت کا معاملہ نہیں بنائیں، آئیے اسے برصغیر اوردنیا میں موجود انسانوں کی حفاظت کا معاملہ بناتے ہیں۔اس کے علاوہ ماورا حسین نیبھارت کے مسلمانوں پر مظالم کے خلاف ایک اور ٹوئٹ کیا اور اس میں لکھا کہ آج دنیا میں جو غلط ہورہا ہے اور معصوم انسانوں پر جو ظلم کیا جارہا ہے اسے دیکھ کرچین سے سونا ممکن نہیں، خاص کر یہ دیکھ کر کہ جو لوگ طاقت میں ہیں اور اس ظلم کو ختم کرنے میں کردارادا کرسکتے ہیں وہی لوگ آگ میں تیل ڈال رہے ہیں، تعجب ہوتا ہے کہ یہ لوگ اپنے تباہی کے ایجنڈے میں کامیاب ہوکر کیا حاصل کرلیں گے۔واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان میں دو ہندو لڑکیوں کیسندھ سے اغوا کا معاملہ سامنے آیا تھا جسپر وزیرِ اعظم عمران خان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے لڑکیوں کی بازیابی کی ہدایت کی تھی۔بعدازاں اس معاملے پر بھارتی وزیرِخارجہ سشما سوراج نے مداخلت کی تھی جس پر انہیں وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے کرارا جواب دیا گیا تھا اور اب مشہور اداکارہ ماورا حسین نے بھی سشما سوراج کو زبردست جواب دیا ہے۔

The post ماورا نے سشما سوراج کو کرارا جواب دے ڈالا appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2HLUgbw
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔