جمعرات، 14 مارچ، 2019

نواز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کی تاریخ مقرر (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا کاٹنے والے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت کی درخواست پر سماعت 19 مارچ کو سپریم کورٹ میں ہوگی۔سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ نوازشریف کی درخواست پر سماعت کرے گا جبکہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ بینچ کی سربراہی کریں گے۔تین رکنی بینچ میں جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس یحییٰ آفریدی بھی شامل ہوں گے۔اس سے قبل 25 فروری کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر سزا معطلی اور ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی اور کہا تھا کہ نوازشریف کو علاج معالجے کی سہولیات دستیاب ہیں، یہ کیس غیر معمولی حالات کا نہیں بنتا، نوازشریف کے معاملے میں مخصوص حالات ثابت نہیں ہوئے، سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلوں کے نتیجے میں ضمانت نہیں دی جا سکتی۔

اس کے بعد نواز شریف نے ضمانت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔علاوہ ازیں سابق وزیراعظم نوازشریف نے العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطلی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو بھی عدالتِ عظمیٰ میں چیلنج کررکھا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں وفاق، نیب، جج احتساب عدالت اور سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔خواجہ حارث نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ہائی کورٹ نے ضمانت کے اصولوں کو مدنظر نہیں رکھا اور خود ہی فرض کرلیا کہ نوازشریف کو اسپتال میں علاج کی سہولیات میسر ہیں جب کہ درحقیقت نواز شریف کو درکار علاج بھی شروع نہیں ہوا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نوازشریف کو فوری علاج کی ضرورت ہے، اگر علاج نہ کیا گیا تو ان کی صحت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے لہٰذا ہائیکورٹ کا 25 فروری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

The post نواز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کی تاریخ مقرر appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2UAdkfz
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔