جمعرات، 14 مارچ، 2019

چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پھٹ پڑے (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)چیئرمین ہایئر ایجوکیشن کمیشن کم فنڈنگ اور سیاسی مداخلت پرپھٹ پڑے، میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق بنوری نے کہا کہ ہایئرایجوکیشن کا بجٹ اعشاریہ دو پانچ فیصد ہے، جو بہت کم ہے، ہایئر ایجوکیشن کا ڈیولپمنٹ بجٹ طے شدہ رقم سے کم دیاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو نارمل محکمہ سمجھ رکھا ہے۔ یونیورسٹیوں کے معاملات میں سیاسی مداخلت بڑھ گئی ہے۔ ٹیلی فون کالز پر لوگوں کو یونیورسٹیوں میں رکھوایا جاتا ہے۔ یونیورسٹیوں نے بھی چھپ چھپا کر کئی الاؤنسز بنائے ہوئے ہیں۔ پہلے سےقائم یونیورسٹیوں کیلئےرقوم نہیں پھر بھی نئی یونیورسٹیاں بن جاتی ہیں۔طارق بنوری نے کہا کہ ملک کی یونیورسٹیاں مالی مشکلات سے گزر رہی ہیں۔ دنیا کی ٹاپ ہنڈرڈ رینکنگ میں پاکستان کی ایک یونیورسٹی بھی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں میں کم معیار کی ریسرچ ہو رہی ہے۔ نہ کسی یونیورسٹی کا کوئی معیاری میگزین ہے نہ کوئی اکیڈمک پریس ہے۔ طلباء کو خود کہنا چاہئے کہ انہیں معیاری تعلیم چاہئے۔

The post چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پھٹ پڑے appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2Clf7Oz
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔