راولپنڈی(جی سی این رپورٹ) پاکستان نے بھارت کے ساتھ کشیدگی میں اضافے کی وجہ سے بند کی گئی فضائی حدود کو 28 روز بعد تمام ملکی اور غیرملکی پروازوں کے لیے مکمل طور پر بحال کردیا۔رواں ماں کے آغاز میں ملک میں اسلام آباد، کراچی، پشاور اور کوئٹہ سے جزوی طور پر پروازوں کا آپریشن بحال کیا گیا تھا۔تاہم اب تمام ایئرپورٹس سے ملکی اور غیر ملکی ایئر لائنز کے فلائٹ آپریشنز شیڈول کے مطابق بحال ہوجائے گا لیکن ٹرانزٹ پروازیں معطل رہیں گی۔خیال رہے کہ سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں 27 فروری کو تمام ملکی اور غیر ملکی پروازوں کے لیے پاکستان نے اپنی فضائی حدود بند کردی تھی، جس کے بعد پروازوں کا آپریشن معطل ہوگیا تھا۔سول ایوی ایشن کی جانب سے تمام فضائی کمپنیوں کو اپنی فضائی حدود کی بندش سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیے گئے تھے۔اس ماہ کے آغاز میں پاکستان نے تقریبا ایک ہفتے تک فضائی حدود کی بندش کے بعد اسلام آباد، کراچی، پشاور اور کوئٹہ سے محدود پروازوں کا آپریشنز بحال کیا تھا، بعد ازاں علامہ اقبال انٹرنیشل ایئرپورٹ لاہور پر بھی محدود پروازوں کے آپریشن کی اجازت دے دی گئی تھی۔اس حوالے سے پی آئی اے کے ترجمان مشہود تاجور کا کہنا تھا کہ فضائی حدود کھلنے کے بعد پاکستان انٹرنیشل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے ملک کے تمام ایئرپورٹس پر اپنی فلائٹس بحال کردی اور لاہور سے اسلام آباد اور اسلام آباد سے لاہور کی فلائٹس پی کے-652، پی کے-651، پی کے-650 اور پی کے-653 شیڈول کے مطابق آپریٹ ہوئیں۔انہوں نے کاہ کہ پی آئی اے کی کراچی سے ملتان آنے اور جانے والی فلائٹس بھی پی کے-580 اور پی کے-581 شیڈول کے مطابق آپریٹ کریں گے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی کراچی سے سکھر کی فلائٹ پی کے-536 اور پی کے-537 بھی شیڈول کے مطابق آپریٹ کریں گی، اس کے علاوہ قومی ایئرلائنس کی بہاولپور، رحیم یار خان اور ڈیرہ خازی خان کے لیے پروازوں کو آپریشن بحال ہوگیا ہے لیکن سیالکوٹ کے لیے پروازیں وہاں کے ایئرپورٹ کے رن وے کی مرمت کے کام کے بعد 28 مارچ کو بحال ہوں گی۔ہوائی جہاز کمپنیوں کے لیے جاری حالیہ نوٹس میں کہا گیا کہ پاکستان میں پروازوں ایئرپورٹس پر آنے اور جانے کے لیے پروازوں کا آپریشن اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد اور ملتان سے آپریشن گھنٹوں کے مطابق دستیاب رہے گا۔تاہم سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بینکاک، کوالالمپور اور نئی دہ کے لیے پروازیں نہیں چلیں گی۔
The post فضائی مسافروں کیلئے اچھی خبر آگئی appeared first on Global Current News.
from Global Current News https://ift.tt/2Wq4BwX
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔