لاہور(جی سی این رپورٹ)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے شہباز شریف کو این آر او مانگتے دیکھا اور سنا ہے لیکن عمران خان کے پاس ڈھیل اور ڈیل کی گنجائش نہیں ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف وکٹ کے دونوں جانب کھیل رہے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری حکمران ہوتے ہیں تو ٹارزن بنے پھرتے ہیں لیکن حکومت سے باہر ہوں تو گیڈر بن جاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور آصف زرداری جان چکے ہیں کہ انہیں عمران خان سے نا ڈیل ملنی ہے اور نا ڈھیل، اسی لیے دونوں ضمانت ضمانت کھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی گاڑیوں کے انجن اور پسٹن دھواں دینے لگے ہیں، اُن دونوں کی گاڑیاں صرف لندن اور دبئی کی ورکشاپ میں ہی ٹھیک ہو سکتی ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ شہباز شریف کو این آر او مانگتے دیکھا اور سنا ہے لیکن ان کی رہائی این آر او کے تحت ہوئی یا نہیں اِس کا علم نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی والے اپنے کیس سندھ اور ن لیگ والے اپنے کیس لاہور میں لگوانا چاہتے ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بلاول بچہ ہے، بچ کر کھیلے، یہ نہ ہو کہ اس کی سیاسی موت واقع ہو جائے۔
The post شیخ رشید نے شہباز شریف بارے بڑا دعویٰ کردیا appeared first on Global Current News.
from Global Current News https://ift.tt/2Jlrznj
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔