بدھ، 20 مارچ، 2019

ایسی شادی کا قصہ آپ دلہا دلہن کو سلام پیش کرینگے (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)مشکلات کا سامنا کرنے والے کچھ لوگ پوری دلیری سے ان کا سامنا کرتے ہیں اور خود بھی جیتے ہیں اور دوسروں کو جینے کی راہ بھی دکھاتے ہیں۔ایسی ہی دلیری دکھائی ہے پولیو سے زندگی بھر کے لیے چلنے پھرنے سے معذور ہونے والے ملیحہ اور نوید نے۔ ان دونوں نے مشکلات کے باوجود زندگی کا سامنا کیا اور اسی دوران محبت کی ڈور میں بندھ کر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ 28 سالہ ملیحہ اور 35 سالہ محمد نوید دونوں ہی ایک سال کی عمر سے قبل ہی پولیو کے حملے میں عمر بھر کے لیے معذور ہو گئے تھے۔ ملیحہ اور نوید دونوں نے اپنی اپنی زندگیوں میں جسمانی مشکلات کے باوجود ہمت نہیں ہاری۔زندگی میں حوصلہ دکھاتے ہوئے ملیحہ انٹرمیڈیٹ کی تعلیم مکمل کرکے سرکاری ملازمت کر رہی ہیں جب کہ نوید میٹرک کرکے ایک کریانہ اسٹور چلا کر معاشی طور پر مستحکم ہو چکے ہیں۔

ملیحہ اور نوید کی ملاقات معذور افراد کے ایک ادارے میں ہوئی اور وہ ایک ملاقات دونوں کے عمر بھر ساتھ کا بہانہ بن گئی۔ نوید نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ‘ہماری لو میرج ہے، زندگی کو ایسا بنانا ہے کہ انشا اللہ اچھی گزرے۔ملیحہ نے بتایا کہ ‘وہ معذور ہونے کے باوجود آج اپنی نئی زندگی کا آغاز کرنے جا رہی ہیں۔’اس پر مسرت موقع پر ملیحہ کے والد خوشی کے جذبات سے معمور تھے۔ انھوں نے نہ صرف اپنی بیٹی سے محبت کا اظہار کیا بلکہ اس کے حوصلہ کی بھی تعریف بھی کی۔

The post ایسی شادی کا قصہ آپ دلہا دلہن کو سلام پیش کرینگے appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2UM8LPk
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔