بدھ، 20 مارچ، 2019

سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت گرانے کیلئے کتنے ارکان درکار،مسلم لیگ فنکشنل کس کا ساتھ دیگی؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(سہیل خان سے)سابق صدرو پیپلزپارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری کی ممکنہ گرفتاری سے قبل سندھ حکومت میں اپوزیشن جوڑ توڑ کا عندیہ دے رہی ہے تاہم سندھ حکومت میں تبدیلی کے لئے کم از کم 16 ارکان کی مخالف گروپ کو حکومت بنانے کے لئے ضرورت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم وزیراعلی سندھ کیبجائے سپیکر آغا سراج درانی کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لاتی ہے تو مسلم لیگ فنکشنل کسی صورت ساتھ نہیں دے گی جس کی وجہ آغا سراج درانی کی پیرپگاڑا سے قریبی رشتہ داری ہے ۔دوسری طرف مسلم لیگ ن بھی سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت گرانے میں اپوزیشن کا ساتھ نہیں دے گی اس وقت ایوان میں گرینڈ الائنس جی ڈی اے ،ایم کیو ایم ، تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن) ،تحریک لبیک اور ایم ایم اے اپوزیشن کا حصہ ہیں، ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کے خلاف کسی بھی ممکنہ سیاسی اقدام یعنی تحریک عدم اعتماد جیسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے چیئرمین بلاول بھٹو ڈویژنل کی سطح پر اراکین اسمبلی کے گروپوں سے رابطے میں ہیں اور پیپلزپارٹی کے اہم مرکزی و صوبائی رہنما گورنر ہائوس سندھ پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ دوسری طرف وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا اور ان کے شوہر ذوالفقار مرزا کا کردار صرف رابطوں تک محدود ہے ان کا نیٹ ورک اس قدر مضبوط نہیں کہ وہ سندھ حکومت کو ٹف ٹائم دے سکیں، گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی سندھ حکومت میں تبدیلی کے حوالے سے وزیراعظم کے اشارے کے منتظر ہیں۔

The post سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت گرانے کیلئے کتنے ارکان درکار،مسلم لیگ فنکشنل کس کا ساتھ دیگی؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2CpAE8M
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔