اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پلوامہ پر بھارتی ڈوزئیر پر پاکستان نے تحقیقات کیں، کسی پاکستانی کا اس واقعے سے تعلق نہیں، مسعود اظہر کا بھی پلوامہ واقعے سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی معلومات میں 90 سے زیادہ لوگوں کے نام تھے، اس سلسلے میں بھارت سے مزید شواہد اور معلومات مانگی ہیں۔ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ سمجھوتہ ایکسپریس ملزمان کی بریت انصاف کا کھلواڑ ہے، سمجھوتہ ایکسپریس حملوں میں ملاث تمام ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔انہوں نے کہا کہ گھوٹکی کی دو بہنوں سے متعلق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا بیان الیکشن میں ووٹ لینے کے لیے ہے۔ترجمان دفترِ خارجہ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے بھارت سے پلوامہ حملے کی تحقیقات میں تعاون کی پیش کش کی تھی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ کرتارپور راہداری سے متعلق خوشگوار ماحول میں مذاکرات ہوئے۔ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے شامی علاقے پر اسرائیلی قبضہ تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ امریکی فیصلہ یو این چارٹر اور عالمی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
The post پلوامہ حملہ، مسعود اظہر کا کتنا تعلق، پاکستان نے بھارت کو جواب دیدیا؟ appeared first on Global Current News.
from Global Current News https://ift.tt/2HW6Nbz
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔