جمعرات، 28 مارچ، 2019

منی لانڈرنگ کیس،جے آئی ٹی نے کن کن محکموں سے ریکارڈ طلب کرلیا؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

کراچی (جی سی این رپورٹ)میگا منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں جے آئی ٹی کی تحقیقات جاری ہیں، جے آئی ٹی نے سندھ کے 11 محکموں سے ترقیاتی کاموں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ان 11 محکموں میں کے ڈی اے، ایم ڈی اے، لاڑکانہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی، حیدر آباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی، لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی، لیاری ایکسپریس وے ری سیٹلمنٹ پروجیکٹ ،ایس بی سی اے، لوکل گورنمنٹ، سہیون ڈیولپمنٹ اتھارٹی، واٹر بورڈ اور سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ شامل ہیں۔جے آئی ٹی نے ان محکموں سے کہا ہے کہ ترقیاتی اسکیمیں، ان کا تخمینہ کتنا تھا؟ تفصیلات دی جائے، اسکیم کب شروع ہوئی؟ کہاں پر واقع ہے ؟اورکنٹریکٹر کا نام بتایا جائے۔جے آئی ٹی نے سندھ کے ان 11 محکموں سے یہ بھی کہا ہے کہ کتنے رقم جاری کی گئی، اب اسکیم کا اسٹیٹس کیا ہے، تفصیل فراہم کی جائے، کنٹریکٹر کے ساتھ کن شرائط پر معاہدہ ہوا تفصیلات دی جائیں۔

The post منی لانڈرنگ کیس،جے آئی ٹی نے کن کن محکموں سے ریکارڈ طلب کرلیا؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2utSdAj
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔